جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان، اننت ناگ کے نوجوان کو ۷ ویں رینک

جموں کشمیر سے ۸؍امیدوار منتخب ‘ملکی سطح پرپہلی چار پوزیشن خواتین امیدواروں نے حاصل کیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in مقامی خبریں
A A
پو پی ایس سی:اننگ ناگ کے وسیم احمد بھٹ کا آل انڈیا رینک میں ساتواں مقام
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

سرینگر//
یونین پبلک سروس کمیشن(یو پی ایس سی) کے سال۲۰۲۲میں لئے گئے سول سروسز امتحان کے منگل کے روز جاری کئے گئے نتائج میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کرکے ۷ویں رینک حاصل کی ہے ۔
اس سول سروسز امتحان میں جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھنے والی ایک امیدوار نے۱۱ویں رینک حاصل کی ہے ۔
بتادیں کہ اس امتحان میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کل۸؍امیدواروں نے کامیابی حاصل۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈورو سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد بٹ نے اس امتحان میں۷ویں رینک حاصل کی ہے ۔
۲۴سالہ وسیم احمد نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سری نگر سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے ۔ انہوں نے سال۲۰۲۱میں اس یو پی ایس سی امتحان میں۲۲۵ویں رینک حاصل کی تھی۔
جموں و کشمیر کے پونچھ سے تعلق رکھنے والی پرسن جیت کور نے اس امتحان میں۱۱ویں رینک حاصل کی ہے ۔
سول سروسز امتحان میں جموں وکشمیر کے جن امیدواروں نے کامیابی حاصل ان میں وسیم احمد بٹ، پرسن جیت کور، نتن سنگھ، نوید احسان بٹ،منان احمد بٹ، عرفان چودھری اور نرواناہو ہنس شامل ہیں۔
بھٹ نے کہا کہ یو پی ایس سی کے تئیں ان کی محنت اور لگن انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔۲۴سالہ بھٹ نے یہ بھی کہا کہ یہ کارنامہ ان تمام لوگوں کے لیے وقف ہے جنہوں نے ان کی غیر مشروط حمایت کی۔
قابل ذکر ہے کہ اس امتحان میں بھی لڑکیوں نے بازی مار کر پہلی تین پوزیشنوں پر قبضہ جمایا ہے ۔
یو پی ایس سی کے اس امتحان کا پری لمنری۵ جون۲۰۲۲کو لیا گیا تھا جس کے نتائج کا اعلان جون میں ہی کیا گیا تھا اس کے مین امتحان ستمبر۱۶سے ستمبر ۲۲تک لئے گئے تھے جن کے نتائج کا اعلان ۶دسمبر کو کیا گیا تھا اور پھر اس کا ویوا (زبانی ٹیسٹ) سال رواں کے۱۸مئی کو لیا گیا تھا۔
ادھر نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی اننت ناگ اور پونچھ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور دونوں کامیاب امیداروں کے گھروں پر لوگوں کا مبارک بادی دینے کیلئے تانتا بندھ گیا ہے ۔
دریں اثنا یونین پبلک سروس کمیشن نے آج سول سروسز امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جس میں کل۹۳۳؍امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں سے چوٹی کی چار پوزیشنیں خواتین امیدواروں نے حاصل کی ہیں۔منگل کوکمیشن کی طرف سے اعلان کردہ نتائج میں۹۳۳؍امیدوار کامیاب قرار پائے جن میںسے۶۱۳مرد اور۳۲۰خواتین ہیں۔
ایشیتا کشور پہلے ، گریما لوہیا دوسرے ، اوما ہارتھی تیسرے اور اسمرتی مشرا چوتھے نمبر پر رہیں۔ سرفہرست۲۵؍امیدواروں میں سے۱۴خواتین اور۱۱مرد ہیں۔
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کشور نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات کے مضمون کے ساتھ امتحان پاس کیا۔ وہ دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس میں معاشیات کی طالبہ رہی ہیں۔ دوسرے نمبر پر رہنے والی لوہیا نے دہلی یونیورسٹی کے کروڑی مال کالج سے کامرس میں تعلیم حاصل کی ہے ۔ سول سروسز کے امتحان میں ان کے مضامین کامرس اور اکاؤنٹنسی تھے ۔ تیسرے نمبر پر رہنے والی ہارتھی نے آئی آئی ٹی حیدرآباد سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے ۔ انہوں نے سول سروسز کا امتحان اینتھروپولوجی کے ساتھ اختیاری مضمون کے طور پر پاس کیا۔ مشرا نے مرانڈا ہاؤس کالج، دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور سول سروسز کے امتحان میں زولوجی کو اختیاری مضمون رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ٹونٹی اجلاس :’جموں وکشمیر کی اکنامی کو دوگنا ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا‘

Next Post

 اسکول سے ملحقہ تالاب میں بچہ ڈوب کر ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش‘۷گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد

2025-07-03
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

اودھم پور میں شراب فروش گرفتار، غیر قانونی شراب بر آمد

2025-07-02
مقامی خبریں

چنار کور کمانڈر کا شمالی کشمیرمیں آپریشنل تیاریوں اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2025-07-02
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
مقامی خبریں

بالتل میں جعلی یاترا کارڈ استعمال کرنے والا شخص کوگرفتار

2025-07-02
Next Post
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

 اسکول سے ملحقہ تالاب میں بچہ ڈوب کر ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.