جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جی ٹونٹی اجلاس :’جموں وکشمیر کی اکنامی کو دوگنا ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا‘

شہر سرینگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت متعد د پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے :چیف سیکریٹری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-24
in مقامی خبریں
A A
’تمام خدمات ۱۵ جنوری تک آن لائن ہوں گی‘

CS Mehta

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

سرینگر//
جموںکشمیر کے چیف سیکریٹر ی‘ ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے منگل کے روز کہاکہ شہر سری نگر میں تعمیرو ترقی کے کاموں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
ڈاکٹر مہتا نے کہاکہ شفافیت کو یقینی بنانے کی خاطر ای ٹینڈرنگ نظام کو متعارف کرایا گیا ۔ان کے مطابق جموں وکشمیر کی اکنامی اگلے دو برسوں کے اندرا ندر دوگنی ہوجائے گی اور کوئی اس کو روک نہیں سکتا۔
ان باتوں کااظہار موصوف نے جی ٹونٹی اجلاس کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے غیر رسمی ملاقات کے دوران کیا۔
چیف سیکریٹری نے کہاکہ جموں کشمیر کے سبھی اضلاع میں تعمیر وترقی کے کام شدو مد سے جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ شہر سرینگر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت متعد د پروجیکٹوں کو مکمل کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹر مہتا نے بتایاکہ ای ٹینڈرنگ نظام کے ذریعے ہی ٹھیکیداروں کو کام الاٹ کئے جارہے ہیں۔ان کے مطابق کام مکمل ہونے کے ساتھ ہی ٹھیکیداروں کو رقم بھی واگزار کی جاتی ہے ۔
ڈل کے اندرونی علاقوں کو صاف کرنے کے بارے میں جب چیف سیکریٹری سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت شہرہ آفاق جھیل ڈل ماضی کے مقابلے میں خوبصورت اور صاف ہے ۔
کھیل کود کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں چیف سیکریٹری نے کہاکہ جموں وکشمیر کے ہر پنچایت میں ایک کھیل کا میدان میسر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ لوگ کھیل کود کی سرگرمیوں کو پسند کرتے ہیں لہذا حکومت بھی اس کی طرف توجہ مبذول کر رہی ہے ۔
چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ڈیلی ویجروں کو مستقل کرنے کا کوئی قانون نہیں اور اس بارے میں سپریم کورٹ نے بھی حکم نامہ جاری کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے سینکڑوں ملازمین کی نوکریوں کو مستقل کیا اور ابھی بھی بہت سارے ڈیلی ویجر مختلف سرکاری اداروں میں کام کر رہے ہیں۔
معیشت کے بارے میں جب چیف سیکریٹر ی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میں یہ یقین کے ساتھ کہتا ہوں کہ آنے والے دو برسوں کے دوران جموں وکشمیر کی اکنامی ڈبل ہوگی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی جی ایس ٹی شرح دیگر ریاستوں کے مقابلے میں کافی بہتر ہے ۔
سرمایہ کاری کے بارے میں چیف سیکریٹر ی نے بتایا کہ ساٹھ سے ستر ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری کے امکانات موجود ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کشمیر میں آج حالات بہتری کی جانب گامزن ہے ۔
تعلیمی شعبے کے بارے میں چیف سیکریٹری نے کہاکہ اسکولوں میں اچھی طرح درس وتدریس کا کام کاج ہو رہا ہے اور یہ کہ ایجوکیشن سیکٹر نے کافی ترقی کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کی آسٹریلیا میں ہندوستانی کمیونٹی سے بات چیت

Next Post

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان، اننت ناگ کے نوجوان کو ۷ ویں رینک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

جموں وکشمیرحج کمیٹی نے 2 حج پروازوں کو ملتوی کر دیا

2025-05-08
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

سوشل میڈیا پر سیکورٹی تعیناتی کی ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں: سائبر پولیس کشمیر

2025-05-08
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
مقامی خبریں

گلمرگ میں کیرالا کا سیاح مردہ پایا گیا، جنگلی جانور کے حملے کا شبہ

2025-05-07
جموںکشمیر:مختلف علاقوں میں ندی نالے خشک ہونے سے زرعی اور باغبانی شعبہ متاثر
مقامی خبریں

رام بن میں بگلیہار ڈیم کے گیٹ بند۔ چناب میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی

2025-05-07
Next Post
پو پی ایس سی:اننگ ناگ کے وسیم احمد بھٹ کا آل انڈیا رینک میں ساتواں مقام

یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان، اننت ناگ کے نوجوان کو ۷ ویں رینک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.