اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

کشمیر میں احتجاج؟جی ہاں!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-05-11
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

ہم جانتے ہیں کہ آپ کو ہماری بات پر یقین نہیں آئے گا … لیکن ہم جو کہنے جا رہے ہیں وہ صحیح ہے اور سچ بھی ۔یہ سچ کہ کشمیر میں احتجاج ہو رہا ہے… خاموش احتجاج …یہ احتجاج اب کئی دنوں سے ہو رہا ہے … آپ کو یقین نہیں ہورہا ہے اور اس لئے نہیں ہورہا ہے کیونکہ کشمیر میں اب احتجاج نہیں ہوتا ہے… بالکل بھی نہیں ہو تا ہے… کشمیر میں احتجاج اب قصۂ پارینہ بن گیا ہے… لیکن… لیکن یقین کیجئے کہ … کہ کشمیر میں احتجاج ہو رہا ہے اور ہم سچ کہہ رہے ہیں ۔یہ احتجاج کشمیر کی سڑکیںکررہی ہیں‘ شہر سرینگر کی سڑکیں کررہی ہیں…وہ سڑکیں کررہی ہیں جن پر سرکار کی نظر کرم نہیںہیں… جبکہ یہ سڑکیں سرکار کی نظر کرم کی مستحق ہیں اور طلبگار بھی … یہ سڑکیں اس بات پر احتجاج کررہی ہیں کہ انہیں مرہم پٹی کی ضرورت تھی … ان کا حال بے حال ہے اوران پر چلنا وبال ہے ‘ محال ہے… لیکن… لیکن پھر بھی سرکار اُن سڑکوں پر میکڈم بچھا رہی ہے… جن کے جسم پر ایک بھی داغ یا دھبہ نہیں ہے… اور بالکل بھی نہیں ہے… سرکار سمارٹ سٹی کے نام پر ان سڑکوں پر بچھا میکڈم اٹھا رہی ہے… پھینک رہی ہے‘ ضائع کررہی ہے … اور نیا بچھا رہی ہے… ضرورت نہ ہونے کے باوجود بھی بچھا رہی ہے اور… اور اس لئے بچھا رہی ہے کہ… کہ اپنے اس شہر خستہ میں کچھ لوگ کچھ گھنٹوں کیلئے آ رہے ہیں… ان لوگوں کیلئے شہر کے کچھ حصوں کی سڑکوں کو خوبصورت کیا جارہا ہے… ان پر رنگ و روغن کیا جارہاہے… ان کے فٹ پاتھ پر قیمتی ٹائلیں لگائیں جا رہی ہیں… اور… اور شہر کی وہ سڑکیں… جن کے برابر حقوق ہیں… یہ سڑکیں کم اور ان میں گڑھے زیادہ ہیں… یوںسمجھ لیجئے کہ ان سڑکوں میں گڑھے نہیں ہیں… بلکہ گڑھوں میں یہ سڑکیں ہیں… ان پر سال پھر لاکھوں لوگ… ہم اور آپ چلتے ہیں… لیکن ہم عام لوگ ہیں… خاص نہیں … اس لئے ان سڑکوں سے سرکار نظریں چرا رہی ہے… ان کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کررہی ہے اور… اور سرکار کے اس سوتیلے پن‘ اس امتیازی سلوک کیخلاف ہی کشمیر کی یہ سڑکیں احتجاج کررہی ہیں… خاموش احتجاج …پر امن احتجاج… سو فیصد پر امن احتجاج تاکہ سرکاران کی طرف بھی دیکھے… یقینا سرکاری ان کی طرف بھی دیکھے گی… لیکن پہلے سرکار کو ٹی ۲۰… معاف کیجئے جی ۲۰ سے فرصت تو ملے ۔ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این آئی اے نے یو اے پی اے کے تحت پلوامہ میں 6 دکانیں قرق کر دیں

Next Post

ہوائی کمپنیوں کی لوٹ کے نئے ریکارڈ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ہوائی کمپنیوں کی لوٹ کے نئے ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.