سر نگر/۱۰مئی
قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے بدھ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں یو اے پی اے کے تحت 6 دکانوں کو قرق کر دیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے نے لیتہ پورہ اونتی پورہ میں بدھ کے روز ساڑھے پانچ مرلوں پر محیط 6 دکانوں پر مشتمل جائیداد کو قرق کر دیا۔
یہ جائیداد فیاض احمد ماگرے ولد مرحوم جلال الدین ماگرے کی ہے جو این آئی اے کیس آر سی 10/2018 این آئی اے / ڈی ایل آئی میں ملزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے وہاں ایک نوٹس بھی چسپاں کیا ہے ۔
دسمبر2017کے ایک حملے میں سی آر پی ایف کے پانچ جوانوں کی جانیں گئیں اور تین دیگر زخمی ہوئے جو جوابی فائرنگ میں تین جنگجو بھی مارے گ
ئے۔