جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اداریہ

ہوائی کمپنیوں کی لوٹ کے نئے ریکارڈ

جموں… سرینگر اور دہلی سیکٹر لوٹ کا نشانہ کیوں؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-05-11
in اداریہ
A A
آگ سے متاثرین کی امداد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

قیمتوں میں کسی بھی وجہ سے اضافہ کو عموماً ناجائز منافع خوری قرار دیاجارہاہے اور صارفین سراپا احتجاج بن کر انتظامیہ کو یہ کہکر نشانہ بناتے ہیں کہ ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے کر ان کی حوصلہ افزائی بھی کررہی ہے اور کسی حد تک معاونتی کردار بھی اداکرتی ہے۔
یہ حقیقت نہیں بلکہ آدھا سچ ہے۔ ایڈمنسٹریشن کا بازاروں پر کوئی کنٹرول نہیں، قیمتوں میں اُچھال کا تعلق منڈیوں کی زمینی صورتحال اور سٹاک اور سپلائز پوزیشن سے عموماً منسلک یاردعمل تصور کیاجارہا ہے البتہ قیموں کو کنٹرول میںرکھنے اور مارکیٹ پر کڑی نگاہ رکھنے کی سمت میں انتظامیہ حرکت میں رہتی ہے۔ اس تعلق سے چیکنگ سکارڈوں کو بھی متحرک کرنے کی روایت ہے، ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائیاں بھی عمل میںلائی جارہی ہیں، جرمانے بھی وصول کئے جاتے ہیں جبکہ دکانوں کو سر بہ مہر بھی کیا جاتارہاہے۔
لیکن کچھ سروسز حکومتی مداخلت سے مستثنیٰ ہیں۔ وہ لوٹ بھی کریں، ناجائز منافع خوری کی تمام حدود کو بھی پھلانگ لیں، لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے ان کی جیبوں پر ڈاکے بھی ڈالے ، لوگ اس لوٹ کے خلاف چلائیں، سینہ کوبی بھی کریں اور اپنے سروں تک کو بھی پھوڑنے پر اُتر آئیں تو بھی حکومت اور اس کے متعلقہ ادارے حرکت میں نہیں آتے، بلکہ دبی دبی زبان میں اس لوٹ اور ناجائز منافع خوری کو بازاری صورتحال سے جوڑ کر اپنا دامن چھڑانے کا راستہ اختیار کرتی رہی ہے۔
جموں وکشمیر سیکٹر کے حوالہ سے انڈین ائیر لائنز سے وابستہ مختلف ہوائی کمپنیوں کی طرف سے آئے روز جس ناجائز منافع خوری اور لوٹ کا بازار گرم کرنے کی روایت قائم کردی گئی ہے اُس پر نہ صرف حکومت خاموش ہے بلکہ مرکزی وزارت شہری ہوا بازی کا عملی اور معاونتی کردار بھی اب مکمل طور سے بے نقاب ہورہاہے۔ ہر سال کی طرح اب کی بار بھی مختلف ہوائی کمپنیوں کی لوٹ اور ناجائز منافع خوری جاری ہے بلکہ کچھ نئے ریکارڈ بھی قائم کئے جارہے ہیں۔
دہلی …لیہہ کیلئے ۸۰؍ ہزار روپے کرایہ کے طور وصولی اپنی جگہ ایک ریکارڈ ہے۔ سرینگر …جموں سیکٹر کے درمیان ۲۵؍منٹ کا سفر لیکن شرح کرایہ ۱۷؍ہزار روپے، دہلی سرینگر کے درمیان گھنٹہ سوا گھنٹہ کا سفر کے لئے ۲۰۔۲۵؍ ہزار روپے کی وصولی کیا لوٹ نہیں ، کیا ہوائی کمپنیوں کی یہ لوٹ وزارت شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر کانگریس سے بی جے پی میں آئے جیوتی رائو سکنڈیا کو نظرنہیں آرہا ہے ؟ مرکزی وزارت شہری ہوابازی کیوں ہوائی کمپنیوں کو جموں وکشمیرکے حوالہ سے اس مخصوص لوٹ کی اجازت بھی دے رہی ہے اور خاموش تماشہ بھی دیکھ رہی ہے۔ ملک کے کسی بھی دوسرے سیکٹر کے حوالہ سے ہوائی کمپنیوں کی طرف سے اس نوعیت کی لوٹ کھسوٹ کیوںنہیں، جموں وکشمیر آخر ہوائی کمپنیوں کی اس لوٹ اور ڈاکہ زنی کے نشانے پر کیوں؟
کوئی خاص یا کوئی پوشیدہ وجہ تو ہوگی، کیوں ہرسال ہر موسم میں کمپنیاں اس لوٹ کو روا رکھ رہی ہیں اور پھر اس لوٹ کے لئے ان سے کوئی پوچھ تاچھ اور کوئی سوال نہیں کیاجارہاہے۔کیا اس کا مقصد جموں وکشمیر باالخصوص کشمیرکی سیاحتی انڈسٹری کو بتدریج نشانہ بناکر ختم کرنے کے کسی ایجنڈا سے ہے، کشمیر آنے والے سیاحوں کی اکثریت ملک کی مختلف ریاستوں سے وابستہ ہے ، کشمیر کی سیاحت پر آنے سے پہلے انہیں اپنے بجٹ پر نگاہ رکھنی پڑ رہی ہے اور ہوائی کمپنیوں کی اس مخصوص لوٹ کو ملحوظ خاطر رکھ رہے ہیں۔ جموں اور سرینگر اور واپسی کے درمیان سفر کرنے والوں کی اکثریت مقامی ہے، سرینگر جموں قومی شاہراہ نمبر ۴۴ اچھی حالت میں رہتی اور سفر قابل اعتبار ہوتا تو ہوائی کمپنیوں کو کوئی پوچھتا نہیں، جبکہ ہوائی کمپنیوں کو جموںوکشمیر کے حوالہ سے اس صورتحال کا بخوبی علم ہے کہ کب راستہ خراب ہے، موسم بری حالت میں ہے اور کب اور کس وقت لوٹ کا سہارا لے کر مسافروں کی جیبوں کو صاف کرنا ہے۔
ہوائی کمپنیوں کا اصرار اور دلیل یہ ہے کہ وہ سیٹوں کو نیلام کرتی ہیں، لہٰذا کم سے کم شرح کرایہ مقرر کرنا ان کیلئے لازمی ہے اور نہ کسی ضوابط کے تحت ضروری ہے۔ ہوائی کمپنیوں کا یہ طریقہ کارغالباً ایسٹ انڈیا کمپنی یا چمبل گھاٹیوں کی ٹولیوں سے مشابہت رکھتاہے۔ جو قابل مذمت اور شرمناک ہی نہیں بلکہ ملک دُشمنانہ بھی ہے ۔ باالخصوص جموںوکشمیر کے حوالہ سے ان کا یہ اپروچ کئی اعتبار سے مذموم بھی ہے اور انٹگریشن کے حوالہ سے وسیع ترمفادات کے منافی بھی تصور کیاجارہاہے۔
بہرحال آنے والے کچھ دنوں میں سرینگر سے حج پروازوں کی روانگی کاسلسلہ بھی شروع ہونے جارہاہے۔ ایک محتاط اندازہ کے مطابق ہوائی کمپنیوں کے اس مخصوص رویہ کے نتیجہ میں ہر حاجی پر مزید پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے جارہاہے۔ اس مخصوص تناظرکو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یہ فرض کرنا واجبی ہے کہ ہوائی کمپنیوں یا جس کمپنی کو بھی حج پروازوں کا ٹھیکہ ملا ہے شرح کرایوں میں اضافہ ایک دانستہ عمل ہے۔ہر ایک پرواز کے حوالہ سے ہوائی کمپنی اوسطاً ایک کروڑ ۸۰لاکھ روپے اضافی کرایہ وصول کرے گی۔
عازمین حج پر پڑنے والے اس اضافی بوجھ پر جموں وکشمیر حج کمیٹی اور اس کے موجودہ منتظمین خاموش ہیں اور ابھی تک کمیٹی نے بادی النظرمیں اس معاملہ پر کسی متعلقہ ادارہ یا اتھارٹی سے رجوع کیا ہے اور نہ معاملہ اُٹھایا ہے۔ ایسا محسوس ہورہاہے کہ ریاستی حج کمیٹی کے منتظمین کو اپنی تنخواہوں ، مراعات اور عہدہ داری سے مطلب ہے، باقی لوگوں کے مفادات جائیں بھاڑ میں !
بہرکیف ہوائی کمپنیوں کی اس لوٹ اور ناجائز منافع خوری کو ابھی تقریباً ایک سال تک برداشت کرنا پڑے گا، آنے والے چند مہینوں کے دوران سرینگر…جموں ریل لائن مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ سرینگر جموں قومی شاہراہ کے باقی ماندہ حصوں میں ۴؍لین کشادگی اور تقریباً پانچ نئی ٹنلوں کی تعمیر وتجدید کا کام بھی اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائے گا، ان کاموں کی تکمیل کے بعد سرینگر …جموں…دہلی کے درمیان سفر قدرے آسان ہوگا اس کے بعد ہوائی کمپنیوں کا نشہ اور بدمستی بھی زمین پر آجائیگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میں احتجاج؟جی ہاں!

Next Post

راہل کی سرجری کامیاب رہی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اپنے آپ کو دیکھ اپنی قباکو بھی دیکھ 

2025-04-12
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

قومی دھارے سے ان کی وابستگی کا خیر مقدم 

2025-04-10
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

کتوں کے جھنڈ ، آبادیوں پر حملہ آور

2025-04-09
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اختیارات اور فیصلہ سازی 

2025-04-06
اداریہ

وقف، حکومت کی جیت اپوزیشن کی شکست

2025-04-05
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اظہار لاتعلقی، قاتل معصوم تونہیں

2025-03-29
اداریہ

طفل سیاست کے یہ مجسمے

2025-03-27
آگ سے متاثرین کی امداد
اداریہ

اسمبلی سے واک آؤٹ لوگوں کے مسائل کا حل نہیں

2025-03-26
Next Post
کے ایل راہل انگلینڈ کے دورے سے باہر، علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے

راہل کی سرجری کامیاب رہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.