ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں:غیر مقامی شہریوں کو فلیٹ فراہم کئے جائیں گے

الاٹمنٹ کا سلسلہ اگلے ماہ سے شروع ہوگا:ہاؤسنگ بورڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-30
in اہم ترین
A A
جموں:غیر مقامی شہریوں کو فلیٹ فراہم کئے جائیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

جموں//

جموںکشمیر ہائوسنگ بورڈ پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) مشن کے تحت ملک کے مختلف حصوں سے عارضی یا مستقل طور جموں ہجرت کرنے والے شہریوں کو ۳۳۶فلیٹس الاٹ کرے گا۔
بورڈ ذرائع کے مطابق جموں کے سنجوان علاقے میں سستے رینٹل ہائوسنگ کمپلیکس بن رہے ہیں اور ملک کے شہریوں، جنہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی) مشن کے تحت ملازمت، تعلیم یا طویل المدتی سیاحتی دورے کیلئے جموں ہجرت کی ہے‘کو۳۳۶فلیٹس الاٹ کئے جائیں گے ۔
ذرائع نے کہا’سستی رینٹل ہائوسنگ کمپلیکسز‘کے نام سے موسوم اس اسکیم کے تحت ای ڈبیلو ایس ایل آئی جی شہری تارکین وطن بشمول مزدور، شہر کے غریب لوگ (ریڑی بان، رکشہ چلانے والے دیگر خدمات فراہم کرنے والے )، صنعتی کارکنان، بازار میں کام کرنے والے تارکین وطن، تجارتی انجمنوں،تعلیمی و صحت اداروں، طالب علموں، طویل المدتی سیاحوں وغیرہ کیلئے کرایہ پر مکان فراہم کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فلیٹ الاٹ کرنے کا عمل اگلے ماہ یعنی ماہ مئی سے شروع ہوگا اور پہلے مرحلے میں۹۶ فلیٹ الاٹ کئے جائیں گے اور بعد میں ماہ اکتوبر میںپی ایم اے وائی اسکیم کے تحت ضرورت مندوںکو۲۴۰فلیٹ الاٹ کئے جائیں گے ۔الاٹی کو بہت کم کرایہ ادا کرنا ہوگا تاہم بجلی اور پانی کا فیس الگ ادا کرنا ہوگا۔
ذرائع کا کہنا تھا’’اکثر غیر مقامی لوگ مزدوری یا دوسری مصروفیات کیلئے شہر آتے ہیں لیکن کم کمائی کی وجہ سے وہ مہنگے گھروں میں قیام نہیں کر سکتے ہیں یہ اسکیم ان لوگوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی‘‘۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کیلئے درخواست دہندگان جے کے ہائوسنگ بورڈ کی ویب سائٹ پر آن لائن درخواست سے سکتے ہیں جس کیلئے پانچ سو روپے فیس ہے رجسٹریشن کے بعد ان کے رجسٹرڈ سیل فون پر ایک ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت۹۶فلیٹس الاٹمنٹ کے لئے تیار ہیں ہر فلیٹ کا ایک کمرہ، کیچن، ہال اور باتھ روم ہے جو پچیس برسوں کی مدت کے لئے دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر دو برس کے بعد کرایہ میں آٹھ فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ درخواست دہندگان۱۵مئی تک ایپلائی کرسکتے ہیں جس کے بعد دستاویزات کی و یری فکیشن کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ فلیٹس پہلے میونسپل کارپوریشن نے۲۰۱۴میں تعمیر کئے تھے لیکن کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سال۲۰۲۱میں کام کے تکمیل کیلئے یہ ہائوسنگ بورڈ کو دئے گئے تھے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ:حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں گرفتار چار ملزمین عدالت میں پیش

Next Post

’لوگ دہشت گردی سے دور رہیں‘:جموں و کشمیر کے رہائشی کسی بھی مشتبہ حرکت کی اطلاع دیں: فوج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
مینڈھر: فوجی گاڑی میں آگ لگنے سے 5 فوجی ہلاک

’لوگ دہشت گردی سے دور رہیں‘:جموں و کشمیر کے رہائشی کسی بھی مشتبہ حرکت کی اطلاع دیں: فوج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.