ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دو سال بعد وادی میںماہ رمضان کے دوران کھجوروں کی خریداری بڑھ گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-16
in اہم ترین
A A
دو سال بعد وادی میںماہ رمضان کے دوران کھجوروں کی خریداری بڑھ گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

سرینگر//
وادی کشمیر میں دو برسوں کے بعد امسال ماہ مبارک رمضان کے دوران ایک بار پھر مختلف قسموں کے کھجوروں کی خرید و فروخت میں اضافہ درج ہونے لگا ہے ۔
بتادیں کہ کورونا وبا کی وجہ سے گذشتہ دو برسوں کے دوران ماہ رمضان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بازار بند رہنے سے جہاں تمام تر شعبہ ہائے حیات متاثر ہوئے وہیں کھجوروں کا تجارت بھی ٹھپ ہوکر رہ گیا تھا۔
وادی میں یوں تو سال بھر مختلف قسموں کے کھجور دکانوں پر دستیاب رہتے ہیں اور لوگ ان کو خرید بھی لیتے ہیں لیکن ماہ صیام کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی وادی کے بازاروں میں مختلف قسموں کے کھجوروں سے سجائے ہوئے ریڑھیاں بھی نمودار ہونے لگتی ہیں جہاں افطار سے قبل لوگوں کی بھیڑ لگی رہتی ہے ۔
کھجور کے تجارت سے وابستہ ترمبو انٹرپرائزز کے مالک ظہور احمد ترمبو نے یو این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ امسال کھجور کی مانگ میں ٹھیک اضافہ درج ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم امسال اچھی مقدار میں مختلف قسموں کے کھجور فروخت کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا’’ہم روزانہ پانچ سو سے چھ سو تک کھجور کے پانچ کلو والے ڈبے فروخت کرتے ہیں‘‘۔
ترمبو نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں کے دوران کورونا وبا کی وجہ سے ہمارا کام ٹھپ تھا لیکن امسال لاک ڈاؤن بھی نہیں ہے اور وبا بھی تھم گئی ہے اس لئے ہم ٹھیک کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سال بھر یہ تجارت کرتے ہیں لیکن ماہ رمضان کے دوران اس کی مانگ زیادہ رہتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مختلف قسموں کے کھجور فروخت کرتے ہیں جن میں قلمی کھجور، مبروم، اجوا وغیرہ شامل ہیں۔
تاجر نے کہا کہ یہاں لوگ زیادہ تر قلمی کھجور کھاتے ہیں جس کے پانچ کلو والے ڈبے کی قیمت دو ہزارروپے ہے ۔انہوں نے کہا کہا کہ اجوا کھجور کم لوگ ہی کھاتے ہیں کیونکہ وہ مہنگا ہے ۔
وادی میں بھی کھجور سے فطار کرنے کی روایت برابر جاری ہے اور یہاں بھی ماہ مبارک رمضان کے دوران کھجوروں کی خریداری معمول کی شاپنگ کا اہم جز ہوتا ہے ۔وادی کے بازاروں میں سعودی عرب اور ایران کے کھجور دستیاب رہتے ہیں۔
مدثر احمد نامی ایک شہری نے یو این آئی کو بتایا کہ میں روزانہ کم سے کم ایک سو روپے کے کھجور خرید کر گھر لے جاتا ہوں اور میرے تمام افراد خانہ ہر روز کھجور سے ہی روزہ توڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھجور سے روزہ توڑنے کافی اجر و ثواب ہے یہی وجہ ہے کہ کشمیر میں ہر کوئی روزہ دار کھجور سے ہی افطار کرنے کو ترجیح دیتا ہے ۔
محمد منیب نامی ایک چھاپڑی فروش جس کا ٹھیلا مختلف قسموں کے کھجوروں سے لدی ہوئی ہے ‘ نے کہا کہ اس سال ہمارا کام ٹھیک ٹھاک ہے لیکن گذشتہ دو برسوں کے دوران ہم نے کچھ بھی کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ لوگ کھجور خریدیتے ہیں تاہم امسال مہنگے کھجوروں کی مانگ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سی آر پی ایف ہیڈ کانسٹیبل کی اچانک موت واقع

Next Post

امر ناتھ یاترا :تین دائروں والی سکیورٹی فراہم کی جائیگی :کمار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
خود کار ڈرافٹ
اہم ترین

ہندوستان کی مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار:لیفٹیننٹ گورنر

2025-05-10
Next Post
سوپورمیں بینکر پر پیٹرول بم پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے:کمار

امر ناتھ یاترا :تین دائروں والی سکیورٹی فراہم کی جائیگی :کمار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.