سرینگر //
سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے تین دائروں والی سیکورٹی انتظامات ہونگے کی بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا کی شروعات سے قبل مزید ملی ٹنٹوں کو ہلاک یا انہیں گرفتار کیا جائے گا۔
شوپیان جھڑپ میں چار مقامی جنگجوئوں کی ہلاکت کے بعد خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے آئی جی پی کشمیر نے کہا کہ جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ امر ناتھ یاترا کیلئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کئے جائیںگے اور سیکورٹی انتظامات کو حمتی شکل دی جا رہی ہے ۔
کمارنے کہا کہ پُر امن یاترا اور یاتریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے تین دائیروں والے حفاظتی انتظامات کیلئے پولیس، فوج اور نیم فوجی فورسز تعینات کئے جائیں گے جبکہ پہلگام اور بال تل کے یاترا بیس کیمپوں میں ایڈوانس میں ہی فورسزکو روانہ کیا جائے گا ۔
آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ شوپیان جھڑپ میںمارے گئے عسکریت پسند غیر مقامی مزداروں پر حملے کرنے میں ملاث تھے۔انہوں نے کہا کہ امرناتھ یاترا کو پْر امن طریقے سے انجام دینے کیلئے سکیورٹی فورسز پوری طرح تیار ہیں۔
کمار نے کہا کہ امرناتھ یاترا شروع ہونے سے پہلے بہت سارے ملی ٹنٹوں کو ہلاک کیا جائے گا یا ان کی گرفتار ی عمل میں لائی جائے گی جبکہ ساتھ ہی جو بھی مطلوب عسکریت پسندوں کے معاون کارکنان ہے ان کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔