منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

پونچھ حملے میں پوچھ تاچھ کیلئے بلائے گئے شہری کی زہر کھانے سے موت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-27
in تازہ تریں
A A
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

پونچھ/جموں/27اپریل
ایک 35 سالہ شخص، جس نے گزشتہ ہفتے پونچھ کے جنگجو حملہ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے پولیس کے بلائے جانے پر مبینہ طور پر زہر کھا لیا، جمعرات کو فوت ہو گیا۔
ضلع کی تحصیل مینڈھر کے گاو¿ں نار کے رہائشی مختار حسین شاہ پریشان تھے کیونکہ انہیں کچھ گھریلو مسائل کا سامنا تھا۔شاہ نے مبینہ طور پر منگل کی شام اپنے گھر میں زہر کھا لیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج، راجوری میں داخل کرایا گیا، جہاں جمعرات کی صبح اس کی موت ہو گئی۔
عہدیدار نے کہا کہ شاہ نے یہ قدم چند گھنٹوں کے اندر اٹھایا جب انہیں بھاٹا دھوریاں جنگل میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ 20 اپریل کو گھات لگا کر کئے گئے حملے کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لئے رپورٹ کرنے کو کہا گیا جس میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔
سرکاری عہدیدار نے کہا”وہ مشتبہ نہیں تھا (دہشت گردی کے حملے کے معاملے میں) لیکن اسے اس کے گاو¿ں کے زیادہ تر باشندوں کی طرح پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا جو حملے کی جگہ کے قریب واقع ہے۔ ہمیں معلوم ہوا کہ اسے گھریلو مسائل کا سامنا ہے اور وہ پریشان تھا“۔
سیکورٹی فورسز نے بھاٹا دھوریاں میں حملے کے بعد جاری جنگجو مخالف آپریشن میں 60 سے زائد افراد کو حراست میں لیا ہے، جو کہ اس کی ٹوپوگرافی، گھنے جنگلات کے احاطہ اور قدرتی غاروں کی وجہ سے لائن آف کنٹرول کے پار سے عسکریت پسندوں کی دراندازی کا ایک بدنام راستہ ہے۔
بڑے پیمانے پر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کو پونچھ اور قریبی راجوری دونوں اضلاع کے کئی علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے لیکن ان جنگجوو¿ں سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے جو ہلاکت خیزحملے کے بعد فرار ہو گئے تھے۔
عہدیدار نے بتایا کہ ایک مشتبہ شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے دو ماہ سے زائد عرصے تک عسکریت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کیا اور اس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
اسپیشل فورسز بھی سرچ آپریشن میں مصروف ہے جو جمعرات کو اپنے آٹھویں دن میں داخل ہو گیا۔عہدیدار نے مزید کہا کہ ایجنسیاں اس آپریشن میں ڈرون‘سراغ رساں کتے اور میٹل ڈیٹیکٹر استعمال کر رہے ہیں۔
ذرائع نے پہلے بتایا تھا کہ دو گروپوں میں سات سے آٹھ عسکریت پسندوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اس حملے کو انجام دیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں نے مبینہ طور پر سڑک پر ایک پل کے نیچے خود کو چھپا رکھا تھا جہاں سے انہوں نے اس ٹرک پر حملہ کیا جو کہ بھمبر گلی کیمپ سے سنگیوٹے گاو¿ں کو پھل، سبزیاں اور دیگر اشیاءلے کر جا رہا تھا جس کا اہتمام راشٹریہ رائفلز کی طرف سے افطار کے لیے کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ گاڑی پر گولیوں کے 50 سے زیادہ نشانات تھے اور ان سے عسکریت پسندوں کی فائرنگ کی شدت ظاہر ہوتی ہے۔
آپریشن میں شامل فوجی انتہائی احتیاط برت رہے ہیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ عسکریت پسندوں نے گہری وادیوں اور غاروں کے ساتھ گھنے جنگلاتی علاقے میں دیسی ساختہ بم نصب کیے ہوں۔
مارے گئے فوجیوں کا تعلق انسداد دہشت گردی آپریشن کے لیے تعینات راشٹریہ رائفلز یونٹ سے تھا۔
عہدیدار نے بتایا کہ نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) سمیت مختلف ایجنسیوں کے ماہرین نے حملے کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ایک سنائپر نے گاڑی کو آگے سے نشانہ بنایا اس سے پہلے کہ اس کے ساتھیوں نے مخالف سمت سے گاڑی پر دستی بم پھینکے اور بظاہر فوجیوں کو جوابی کارروائی کا وقت نہ دیا۔انہوں نے کہا”عسکریت پسندوں نے اسٹیل کور گولیاں استعمال کیں جو بکتر بند ڈھال میں گھس سکتی ہیں“۔ انہوں نے مزید کہا، فرار ہونے سے پہلے، عسکریت پسندوں نے فوجیوں کے ہتھیاروں کو چھےن لیا۔(ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

توقع ہے کہ اس سال جموں و کشمیر میں۲کروڑ سے زیادہ سیاح آئیں گے:سنہا

Next Post

سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے : راجناتھ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
تازہ تریں

ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-13
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
تازہ تریں

وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات

2025-05-13
آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
تازہ تریں

آپریشن سندور:پاکستان کا ۱۱ فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

2025-05-13
۴۰ گھنٹہ طویل بارہمولہ معرکہ تین جنگجوؤں کی ہلاکت پر منتج
تازہ تریں

شوپیاں جنگلات میں تین لشکر طیبہ دہشت گرد ہلاک

2025-05-13
کولگام اور پلوامہ میں فورسز اور جنگجوؤں میں جھڑپیں‘۲ مقامی جنگجوہلاک
تازہ تریں

شوپیاں میں فورسز اور دہشت گردوں میں مسلح جھڑپ جاری

2025-05-13
تازہ تریں

اوڑی کے لوگ ایک بار پھر بنکروں کی تعمیر کی مانگ کر رہے ہیں

2025-05-13
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
تازہ تریں

پاکستان تنازع پر حکومت جائزہ کمیٹی قائم کرے: کانگریس

2025-05-13
آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
تازہ تریں

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی

2025-05-12
Next Post
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ

سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے : راجناتھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.