منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

سرحد پر امن کے بغیر چین کے ساتھ تعلقات آگے نہیں بڑھ سکتے : راجناتھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-27
in ٹاپ سٹوری
A A
ہمارا کسی ملک کی ایک انچ زمین پر بھی قبضہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے:راج ناتھ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/27 اپریل

مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر ہندوستان اور چین کی فوجوں کے درمیان گزشتہ تین سالوں سے جاری تعطل کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو یہاں چین کے وزیر دفاع جنرل لی شانگفو سے ملاقات کی۔

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

سنگھ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کےلئے سرحد پر امن اور دوستی کی فضا کا ہونا ضروری ہے ۔

چین کے وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں شرکت کے لیے یہاں آئے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو تنظیم کی میٹنگ سے قبل دونوں وزرائے دفاع کی ملاقات کے بعد وزارت دفاع نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ دونوں رہنما¶ں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلو¶ں بشمول ہندوستان،چین سرحدی سرگرمیوں پر کھل کر بات کی۔

سنگھ نے چینی وزیر دفاع سے واضح الفاظ میں کہا کہ ہندوستان اور چین کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے سرحد پر امن اور دوستی کا ماحول ضروری ہے ۔ وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول سے متعلق تمام مسائل کو موجودہ دو طرفہ معاہدوں اور وعدوں کے مطابق حل کیا جانا چاہئے ۔

وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی سے دو طرفہ تعلقات کی بنیادیں منہدم ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف سرحد پر فوجیوں کے پیچھے ہٹنے سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ چین کے ساتھ فوجی تعطل شروع ہونے کے بعد چینی وزیر دفاع کا یہ پہلا ہندوستان کا دورہ ہے ۔ ہندوستان پہلے ہی مختلف ملاقاتوں کے دوران کہہ چکا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے جب تک سرحد پر امن قائم نہیں ہو جاتا۔

اس دوران وزیر دفاع نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے کل ہونے والے میٹنگ سے قبل جمعرات کو یہاں ایران، قزاخستان اور تاجکستان کے وزرائے دفاع کے ساتھ الگ الگ دو طرفہ میٹنگ کی۔

وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں قزاخستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل روسلان زاکسلیہ کوف اور تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل شیرالی مرزو کے ساتھ علیحدہ علیحدہ باہمی میٹنگوں کا اہتمام کیا۔

دونوں وزرائے دفاع سے بات چیت کے دوران قزاخستان اور تاجکستان کے ساتھ ہندوستان کے دفاعی تعاون کا مکمل تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس دوران باہمی مفادات پر مبنی تعاون کی توسیع کے طور طریقوں شناخت کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ میٹنگ میں باہمی مفادات سے متعلق دیگر موضوعات پر بھی تبادلہ خیالات کیے گئے ۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی 28 اپریل، 2023 کو منعقد ہونے والی وزرائے دفاع کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے تمام وزرائے دفاع، راجناتھ سنگھ کی دعوت پر دہلی آرہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ حملے میں پوچھ تاچھ کیلئے بلائے گئے شہری کی زہر کھانے سے موت

Next Post

اتنی بے قراری کیوں؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل
ٹاپ سٹوری

شری امرناتھ یاتراکیلئے تمام تیاریاں مکمل

2025-07-01
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

’دہشت گردی کے متاثرین کیلئے انصاف کا انتظار ختم‘

2025-06-30
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا:ایل جی کی سول سوسائٹی سے مشاورت

2025-06-29
مہاراشٹراسیاسی بحران:ممبران کی خرید و فروخت کوئی نئی بات نہیں :عمر
اہم ترین

ریاست کا درجہ بحال کرنے پر بحث اب جلد ختم ہونی چاہیے: وزیر اعلیٰ

2025-06-27
لیفٹیننٹ گورنر نے یونیفائیڈ ہیڈکواٹرز میٹنگ کی صدارت کی
ٹاپ سٹوری

امر ناتھ یاترا پر ایل جی سیاسی قیادت سے ملاقی

2025-06-27
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اتنی بے قراری کیوں؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.