جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’جب کوئی عالمی وبا نہیں تھی، تب بھی صحت کی دیکھ بھال کیلئے ہندوستان کا نظریہ عالمگیر تھا‘

ہم روایتی صحت کی دیکھ بھال کے نظام تناؤ اور طرز زندگی کی بیماریوں کا حل پیش کرتے ہیں:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-27
in مقامی خبریں
A A
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

نئی دہلی///
وزیر اعظم نریندر مودی نے یونیورسل ہیلتھ کیئر سیکورٹی پر زور دیتے ہوئے بدھ کوکہا کہ ہندوستان کے روایتی صحت کی دیکھ بھال کے نظام تناؤ اور طرز زندگی کی بیماریوں کا حل پیش کرتے ہیں۔
مودی نے یہاں ’ون ارتھ ون ہیلتھ … ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا۲۰۲۳‘کے چھٹے ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی عالمی وبا نہیں تھی، تب بھی صحت کی دیکھ بھال کیلئے ہندوستان کا نظریہ عالمگیر تھا۔ ہندوستان کا مقصد جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود ہے ۔
حقیقی ترقی عوام پر مرکوز ہے اور طبی سائنس میں چاہے کتنی ہی ترقی ہوجائے ، آخری فرد تک رسائی یقینی ہونی چاہیے ۔ ہندوستان کا مقصد نہ صرف اپنے شہریوں کیلئے بلکہ پوری دنیا کیلئے صحت کی دیکھ بھال قابل رسائی اور سستی بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا اور دھیان جدید دنیا کیلئے ہندوستان کا قدیم تحفہ ہیں، جو اب ایک عالمی تحریک بن چکے ہیں۔
وزیر اعظم نے ایک قدیم سنسکرت شلوک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’’ہرکوئی خوش رہے ‘ہر کوئی بیماری سے پاک رہے ، سبھی کیلئے اچھی چیزیں ہوں، اور کوئی بھی دکھ میں مبتلا نہ ہو‘‘۔
مودی نے کہا کہ صحت کے بارے میں ہندوستان کا نقطہ نظر تب بھی عالمگیر تھا جب ہزاروں سال پہلے کوئی عالمی وبا نہیں تھی۔ ہمارا نقطہ نظر صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں ہے ۔ یہ ہمارے پورے ماحولیاتی نظام تک پھیلا ہوا ہے ۔ پودوں سے لے کر جانوروں تک، مٹی سے لے کر ندیوں تک، جب ہمارے اردگرد ہر چیز صحت مند ہے ، تو ہم صحت مند رہ سکتے ہیں۔
وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ صحت کے تئیں ہندوستان کا نقطہ نظر صرف بیماری کی کمی پرنہیں رکتا ہے ۔ یہ مقصد سب کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہے ۔ انہوں نے کہا’’ہمارا مقصد جسمانی، ذہنی اور سماجی بہبود ہے ‘‘۔
مودی نے باجرے کا بھی ذکر کیا جو ہندوستان کی روایتی غذا کا حصہ ہیں اور دنیا بھر میں غذائی تحفظ اور غذائیت کے مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ صحت سے متعلق چیلنجز کیلئے عالمی ردعمل کو الگ نہیں کیاجاسکتا ہے اور یہ ایک مربوط، جامع اور ادارہ جاتی ردعمل کا وقت ہے ۔ یہ جی۲۰کی صدارت کے دوران ہمارے فوکس ایریاز میں سے ایک ہے ۔ ہماراہدف نہ صرف اپنے شہریوں کیلئے بلکہ پوری دنیا کیلئے صحت کی دیکھ بھال کو قابل رسائی اور سستی بناناہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’قیام امن کیلئے این آئی اے کی کارروائیاں جا ری رہیں گی ‘

Next Post

بلاول بھٹو کی متوقع آمد کیخلاف کانگریس کا احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
ایس سی او اجلاس:پاکستان کے وزیر خارجہ بھارت آئیں گے

بلاول بھٹو کی متوقع آمد کیخلاف کانگریس کا احتجاج

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.