اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

نیشنل کانفرنس پنچایتی، بلدیاتی اور لوک سبھا الیکشن کے لئے پوری طرح سے تیار : ڈاکٹر فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-25
in تازہ تریں
A A
FAROOQ-ABDULLAH
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سرینگر/25اپریل

”جموں وکشمیر کو موجودہ دور میں جن چیلنجوں کا سامناہے اور یہاں کے عوام جن پہاڑ جیسے مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں، ان کو ہر سطح پر اجاگر کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی ہے اور اس کیلئے پارٹی کی عوامی رابطہ مہم میں مزید سرعت لانے کی ضرورت ہے “۔

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے گاندربل میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ تنظیم میں ربط و ضبط نیشنل کانفرنس کا بنیادی اصول رہا ہے اورتنظیم کی بالادستی مقدم ہے ۔تنظیم میں انتشار پھیلانے والوں اور تنظیم مخالف کام کرنے والوں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔

پارٹی سے وابستہ افراد کو آپسی صفوں کو مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے نیشنل کانفرنس صدر نے کہا کہ جب تک ہم متحدہ رہیں گے اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے رہیں گے ، اس وقت تک ہمارے مخالفین ہم پر غالب نہیں آسکتے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں جو بھی انتخابات ہونگے ، خواہ وہ پنچایت الیکشن ہوں، بلدیاتی الیکشن ہوں، ڈی ڈی سی الیکشن ہوں، لوک سبھا الیکشن ہوں یا پھر اسمبلی انتخابات ، ہمیں ہر حال میں کمر بستہ رہنا چاہئے تاکہ ہم اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کرسکیں اور اس طرح سے ہمیں واقعی لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع فراہم ہوگا اور ہم عوام کو ہر سطح پر راحت رسانی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق نے پارٹی سے وابستہ افراد سے کہا کہ اپنے اسلاف کی طرح نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کریں اور نوجوان پود کو نیشنل کانفرنس کی عظیم تاریخ سے باخبر کریں۔

این سی صدر نے کہا کہ اسی تنظیم کی بدولت یہاں کے عوام کو شخصی راج کے ظلم و ستم سے نجات ملی اور اُس دور کا خاتمہ ہوا جب ایک راہ گیری کو ‘مہاراجہ کی جئے ہو’ کہنے کے بعد ہی پل پار کرنے کی اجازت ملتی تھی اور ہماری مساجد میں ایندھن اور گولہ بارود کے گورام کے طور پر استعمال کئے جاتے تھے ۔

ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ اسی ہل والے پرچم کے تلے جموںو کشمیر کے عوام کو زمین پر مالکانہ حقوق حاصل ہوئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ دہشت گرد حملہ :دہشت گردوں کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی آپریشن پانچویں روز میں داخل

Next Post

نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول اونہ گام کی پہل :مستقبل کو ماضی جاننے کا پروگرام

نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.