کٹرا //
جموں کٹرا شاہراہ پر نومین چیک کے نزدیک ہفتے کے روز دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں چار ویشنو دیوی یاتری زخمی ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق کٹرا جموں شاہراہ پر نومین چیک کے نزدیک ٹاٹا سفاری اور کار کے درمیان زور دار ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے چار یاتری زخمی ہوئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔