ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سرنل اننت ناگ :جہاں آج بھی تانگہ سواری دستیاب ہے‘اور لوگ اس سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں

’ہم دس روپے فی سواری سے کرایہ لیتے ہیں‘یہ اچھا کام ہے اور ہم کروڑوں تو نہیں لیکن ہم اتنا کماتے ہیں کہ اپنا عیال پال سکیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-11
in مقامی خبریں
A A
سرنل اننت ناگ :جہاں آج بھی تانگہ سواری دستیاب ہے‘اور لوگ اس سے لطف اندوز بھی ہوتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
دنیا میں لوگوں کی آمد و رفت کیلئے ٹرانسپورٹ کے مختلف النوع تیز ترین اور آرام دہ وسائل کی آمد کے ساتھ ہی تانگہ سواری‘جس کا شمار قدیم ترین ذرائع ٹرانسپورٹ میں ہوتا ہے‘ کا رواج و چلن بھی معدوم ہوتا جا رہا ہے ۔
لوگ وقت بچانے اور آرام سے سفر کرنے کیلئے جدید طرز کے ٹرانسپورٹ کے استعمال کو ہی ترجیح دیتے ہیں جس کے اپنے فائد بھی ہیں اور نقصانات بھی ہیں۔
تاہم سڑکوں پر مختلف قسم کی گاڑیوں کی بھر مار کے باوصف بھی وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں تانگے یا گھوڑا گاڑیاں نظر آ رہی ہیں جو جہاں کئی لوگوں کیلئے روزی روٹی کا وسیلہ ہیں وہیں بعض لوگوں کے شوق کو پورا کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔
ان علاقوں میں سے ایک علاقہ جنوبی کشمیر کا سرنل اننت ناگ ہے جہاں مٹن چوک سے سرنل تک کا سفر طے کرنے کیلئے تانگہ سروس چل رہی ہے ۔
گلزار احمد وگے نامی ایک تانگہ بان، جس کا تانگہ بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے دوران استعمال کیا گیا تھا، نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ وہ گذشتہ لگ بھگ۳۵برسوں سے تانگہ چلا رہے ہیں۔
وگے نے کہا’’میرے والد بھی یہی کام کرتے تھے میں بھی اسی کام سے اچھی طرح سے اپنے عیال کو پال رہا ہوں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’گرچہ لوگوں کے پاس سفر کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع ہیں لیکن پھر بھی کئی لوگ تانگوں میں ہی سفر کرنا پسند کرتے ہیں بلکہ تانگے میں سفر کرنا کچھ لوگوں کا شوق ہے ‘‘۔
تانگہ بان نے کہا کہ مٹن چوک سے سرنل تک تانگہ سروس چل رہی ہے ۔انہوں نے کہا’’اس مسافت کیلئے ہم دس روپے فی سواری سے کرایہ لیتے ہیں‘یہ اچھا کام ہے اور ہم کروڑوں تو نہیں لیکن ہم اتنا کماتے ہیں کہ اپنا عیال پال سکیں‘‘۔
وگے کا کہنا تھا’’تانگہ سواری ایک محفوظ سواری ہے کیونکہ اس کو حادثہ ہونے کے بہت کم امکانات ہوتے ہیں اور آج نئے طرز کے تانگے بھی ہیں جو سواریوں کے لئے بھی آرام دہ ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ایک گھوڑا گاڑی یا تانگہ کم سے کم دو لاکھ میں تیار ہوتی ہے ۔
تانگہ بان نے کہا ’’ میرا تانگہ پہلگام میں بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان کی شوٹنگ کے دوران استعمال کیا گیا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’اس فلم کی شوٹنگ کے دوران میں وہاں پانچ دن رہا اور اچھا کام کیا‘‘۔
تانگہ بان نے کہا کہ حکومت نے ہمیں ایک بار تانگوں کے بدلے گاڑیاں خریدنے کے لئے بینک قرضہ دینے کی بات کی تھی لیکن ہم نے بغیر سود کے قرضہ کا مطالبہ کیا جو انہوں نے نہیں مانا تو ہم اسی پیشے سے جڑے رہے ۔
وگے نے کہا’’ایک بزرگ نے مجھے نصیحت کی کہ بیٹا یہ پیشہ ذریعہ روزی روٹی ہی نہیں بلکہ کشمیر کی ثقافت کا ایک حصہ بھی ہے اس کو کبھی چھوڑنا نہیں‘‘۔ان کا ماننا ہے کہ حکومت چاہے تو تانگہ سواری میں ہی بہتری لا سکتی ہے اور اس کو مسافروں کے تقاضوں کے مطابق بنایا جا سکتا ہے جس سے نہ صرف یہ پیشہ زندہ رہے گا بلکہ اس سے وابستہ لوگوں کی آمدنی میں بھی مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔
غلام رسول نامی ایک بزرگ نے کہا کہ تانگہ سواری کو شاہی سواری کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک زمانے میں یہاں مہاراجوں کی سواری تھی اور لوگوں کی آمد و رفت کا ایک موثر ذریعہ بھ تھا۔
رسول کا کہنا تھا کہ موٹر گاڑیوں کی آمد کے ساتھ اس کا رواج روبہ زول ہے لیکن لوگوں کو بھی چاہئے کہ وہ تانگہ میں سفر کیا کریں تاکہ ایک تو یہ ثقافت زندہ رہے دوسرا اس کے ساتھ جڑے لوگوں کی روزی روٹی کی سبیل بھی ہوسکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بحال

Next Post

اندرابی کا جموں عید گاہ کا دورہ‘ انتظامات کا لیا جائزہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جموں کشمیر میں کینسر ہسپتال کا قیام بورڈ کی ترجیحات میں شامل:اندرابی

اندرابی کا جموں عید گاہ کا دورہ‘ انتظامات کا لیا جائزہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.