جموں//
سرینگر جموں شاہراہ پر رام بن کے مقام پر ڈرائیور سے رشوت لینے کے الزام میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکار وں کو معطل کیا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں دو پولیس اہلکاروں کو ڈرائیور سے رشوت لیتے ہوئے دکھایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے ترشول مورا ناکہ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور سے رشوت لی ۔
ان کے مطابق انتظامیہ نے فوری کارروائی عمل میں لا کر دونوں اہلکاروں کو فی الحال معطل کیا۔
پولیس اہلکاروں کی شناخت سلیکشن گریڈ کانسٹیبل لطیف اور انچارج اے ایس آئی بنی کمار کے بطور ہوئی ہے ۔
معلوم ہوا ہے کہ محکمانہ انکوائری کے بھی احکامات صادر کئے گئے ہیں۔