سرینگر//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کرنے پر پنچایتوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
سنہانے کہا کہ جموںکشمیر نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ہفتے کو اپنے ایک ٹویٹ میں کہا’’جموںکشمیر یونین ٹریٹری نے مختلف زمروں میں تین قومی پنچایت ایوارڈ حاصل کئے ہیں‘‘۔
سنہانے ٹویٹ میں کہا’’تمام ایوارڈ جیتنے والے پنچایتوں، منتخب نمائندوں اور گرام پنچایت،سیرا اے (اودھم پور)،پھل مرگ (کپوارہ) اور فتح پور (بارہمولہ) کے عہدیداروں کو مبارک باد، یہ اچھا کام جاری رکھیں۔‘‘