سرینگر//
سرینگر جموں شاہراہ پر بانہال کے مقام پر ایک ٹیمپو ٹرولر گرتے پتھروں کی زد میں آنے سے دو خواتین سمیت تین غیر مقامی افراد زخمی ہوئے ۔
اطلاعات کے مطابق بانہال میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب ایک گاڑی پر پتھر گر آئے جس کے نتیجے میں تین غیر مقامی افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے جہاں پر ایک خاتون کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
پولیس نے زخمیوں کی شناخت لکشیت گھپتا ولد جے کے گھپتا ، میگا ستوگی زوجہ سوریہ کمار اور جے کے گھپتا ولد سوریہ گھپتا ساکنان میرٹھ اتر پردیش کے بطور کی ۔