جموں//
جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے ماروگ علاقے میں ایک سڑک حادثے میں انڈین ائر فورس میں تعینات جوان کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے ماروگ علاقے میں ایک آئی ٹونٹی کار سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے کہا کہ حادثہ پیش آنے کے بعد پولیس، کیو آر ٹی رام بن کے رضا کاروں نے بچائو آپریشن شروع کرکے لاش کو کھائی سے باہر نکالا۔
متوفی کی شناخت سرفراز احمد بٹ ساکن کولگام کشمیر کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔