جموں//
جموںکشمیر کے سانبہ ضلع میں ٹرک اور کار کے درمیان آپسی ٹکر کے نتیجے میں۳۷سالہ شہری کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ میں فلائی آور پر ٹرک اور کار کے درمیان شدید ٹکر ہوئی جس وجہ سے کار میں سوار ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہا ں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت ابھے مہاجن ساکن رہاری جموں کے بطور ہوئی ہے ۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔