ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جنگجو مخالف آپریشنوں کیلئے اب پولیس کو بلٹ پروف بلڈوزرخریدنے کی منظوری

’اس کے استعمال سے فورسز اہلکار کمین گاہ کی دوسری منزل پر پہنچ کر جنگجوؤں کو ہلاک کر پائیں گے‘فورسز کو نقصان نہیں ہو گا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-04-02
in مقامی خبریں
A A
جنگجو مخالف آپریشنوں کیلئے اب پولیس کو بلٹ پروف بلڈوزرخریدنے کی منظوری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جموں کشمیر پولیس اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف) نے وادی میں عسکری مخالف آپریشنز میں جدید آلات استعمال کرنے کی شروعات کی ہے جس سے سیکورٹی فورسز اہلکاروں کی ہلاکت کے امکان کم ہوں گے۔
جموں و کشمیر پولیس کو مرکزی وزارت داخلہ نے بلٹ پروف بلڈوزر اور ٹریکٹرز خریدنے کی منطوری دی ہے اور اس کیلئے جموں کشمیر انتظامیہ نے پولیس کو فنڈز بھی واگزار کئے ہیں۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ بلٹ پروف جے سی بیز اور ٹریکٹر تصادم آرائی کے دوران استعمال کئے جائیں گے جس سے اہلکاروں کو گولی لگنے یا گرینیڈ سے ہلاکت کا خطرہ نہیں ہوگا۔
پولیس افسران کا کہنا ہے کہ کشمیر میں عسکریت پسند بڑے مکانات یا عمارتوں میں چھپ جاتے ہیں جس سے آپریشنز طول پکڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں بلٹ پروف جے سی بیز یا ٹریکٹرز کا استعمال کرکے اہلکار عمارت کی دوسری منزل پر پہنچ پائیں گے اور نشانے کے قریب جاکر عسکریت پسند کو ہلاک کر پائیں گے اور اہلکار کی جان کا کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ان مشینز کے استعمال سے تصادم آرائیوں کے دوران عمارت کو منہدم کرنے میں بھی آسانی ہوگی اور عمارت کو گرانے کے لئے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کم ہو سکتا ہے۔
محکمہ داخلہ نے پولیس کو پانچ بلٹ پروف جے سی بیز اور ٹریکٹرز خریدنے کے لئے دو کروڑ روپے کی رقم واگزار کی ہے جو (سیکورٹی ریلیڈر ایکسپنڈچر ایس آر ای) بجٹ سے وصول ہوگا۔
واضح رہے کہ مرکزی سرکار نے امسال مالی بجٹ میں جموں و کشمیر پولیس کے لئے بارہ ہزار کروڑ روپے فنڈز مختص کئے ہیں، جس سے مزید اس قسم سے جدید آلات اور مشینیں خریدنے کی توقع کی جا سکتی ہے۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ سی آر پی ایف نے ضلع پلوامہ کے پدگام پورہ، آپریشنز میں بلٹ پروف جے سی بی کا استعمال کیا تھا۔
اس چھوٹے جی سی بی میں دو فورسز اہلکار جائے نشانہ پر پہنچ کر چھپے عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اور سی آر پی ایف اہلکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
اس آپریشن کے فوراً بعد پولیس نے بھی یہ مشینیں خریدنے کی پیش رفت کی ہے۔ تاہم یہ آلات کشمیر میں ایک ایسے وقت میں استعمال میں لائے جا رہے ہیں جب پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے وادی میں عسکریت پسندوں کی تعداد کم بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق کشمیر میں مقامی ۲۸ عسکریت پسند سرگرم ہے جبکہ غیر مقامی عسکریت پسندوں کی تعداد اس سے کچھ زیادہ ہے۔ اس پس منظر میں کشمیر میں انکاؤنٹر کے واقعات گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کافی کم ہوئے ہیں۔ دوسری جانب امن و امان میں بھی بہتری آئی ہے اور پتھر بازی کے واقعات کا اب کوئی نام و نشان بھی باقی نہیں رہا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سانبہ:سڑک حادثے میں ۳۷سالہ شہری ہلاک

Next Post

ہندوستان چین سرحدپر صورتحال مجموعی طور پر مستحکم:چینی سفارتکار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ہندوستان اور چین میں اس ہفتے فضائی حدود کی خلاف ورزیوں پر فوجی مذاکرات

ہندوستان چین سرحدپر صورتحال مجموعی طور پر مستحکم:چینی سفارتکار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.