جمعرات, ستمبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-30
in قومی خبریں
A A
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

**EDS: VIDEO GRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Opposition MPs protest in the well of the Lok Sabha during Budget Session of Parliament, in New Delhi, Thursday, Feb. 2, 2023. (PTI Photo)(PTI02_02_2023_000108B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

نئی دہلی//اپوزیشن جماعتوں نے اڈانی گروپ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کرتے ہوئے بدھ کو بھی راجیہ سبھا میں ہنگامہ جاری رکھا ، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی اور پھر 3 اپریل تک ملتوی گئی۔
صبح کے التوا کے بعد جیسے ہی 2 بجے چیرمین جگدیپ دھنکھر نے ایوان کی کارروائی دوبارہ شروع کی تو اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی شروع کردی۔
چیئرمین نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر بھوپیندر یادو سے کہا کہ وہ جنگلات (کنزرویشن) ترمیمی بل سے متعلق تحریک پیش کریں۔ مسٹر یادو نے ہنگامہ آرائی کے درمیان کہا کہ لوک سبھا نے فاریسٹ (کنزرویشن) ترمیمی بل 2023 کو جامع بحث کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی مشترکہ کمیٹی کو بھیجنے کی قرارداد منظور کی ہے ۔ اس کے بعد انہوں نے اس بل کو مشترکہ کمیٹی اور اس میں شامل اراکین کو بھیجنے سے متعلق ایک تجویز پیش کی جسے ہنگامہ آرائی کے درمیان صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
اس کے بعد چیئرمین نے ایوان میں بدنظمی کی صورتحال کے پیش نظر کارروائی پیر یعنی 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کو ایوان میں رام نومی کی چھٹی ہوگی اور بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اتفاق رائے کے مطابق جمعہ کو بھی ایوان میں چھٹی ہوگی۔
صبح جیسے ہی کارروائی شروع ہوئی، کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔ عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے ارکان چیرمین کی نشست گاہ کے سامنے آئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ ترنمول کانگریس کے ارکان سیاہ پٹیاں باندھ کر آئے تھے ۔ ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے چیرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا دوسرا مرحلہ شروع ہوتے ہی حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی نے ڈیڈ لاک کی شکل اختیار کر لی جس کے باعث ایوان کی کارروائی ایک دن بھی احسن طریقے سے نہ چل سکی۔ گزشتہ دو ہفتے جہاں حکمراں پارٹی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بیرون ملک ملک کے بارے میں مبینہ قابل اعتراض بیان دینے پر نشانہ بنایا، وہیں اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان اڈانی گروپ سے متعلق معاملے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے قیام کے مطالبہ پر اٹل ہیں۔ اس تعطل کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں مسلسل خلل پڑا ہے اور ایک دن کے لیے بھی اچھی طرح سے نہیں چل سکا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راہل گاندھی اپنی انا کی وجہ سے پارلیمنٹ کی رکنیت سے محروم ہوئے : وشنو

Next Post

وزارت دفاع نے مقامی کمپنیوں کے ساتھ 5400 کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا
قومی خبریں

انجیئنرز ڈے پر وزیراعظم مودی نے انجینئروں کو مبارکباد دی، وشویشوریا کے ملک کی تعمیر کے وژن کو یاد کیا

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے ہماچل کو سالانہ ایک ہزار کروڑ سے زائد آمدنی کی امید، مالی بوجھ سے بھی راحت: سکھو

2026-09-16
کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا
قومی خبریں

کشاؤ پروجیکٹ سے دہلی کو ملے گا 109.9 ایم سی ایم اضافی پانی: ریکھا گپتا

2026-09-16
دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ
قومی خبریں

دفاعی شعبے میں ایم ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپس کے لیے آسان ہوگی راہ

2026-09-16
قومی خبریں

عازمین حج کی میڈیکل جانچ کی مدت میں توسیع،اب 30ستمبر تک جانچ کرا سکتے ہیں

2026-09-16
قومی خبریں

مسافروں پر زیادہ ادائیگی کے لیے دباؤ ڈالنے کی پاداش ریپیڈو پر 10 لاکھ کا جرمانہ

2026-09-16
قومی خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ بدھ کو اسپیشل کیمپین 6 کے ویب پورٹل کا کریں گے افتتاح

2026-09-16
قومی خبریں

ریلوے بورڈ کی ہدایت: تمام ہیلتھ یونٹس میں پینل میں شامل اسپتالوں کی فہرست آویزاں کی جائے گی

2026-09-16
Next Post
ہندوستانی فوج روس میں ووستوک 2022 مشق میں حصہ لے رہی ہے

وزارت دفاع نے مقامی کمپنیوں کے ساتھ 5400 کروڑ روپے کے معاہدوں پر دستخط کئے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.