منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

قدرت راہل گاندھی پر مہر بان

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-25
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

لگتا ہے کہ قدرت اپنے راہل گاندھی پر کچھ زیادہ ہی مہر بان ہے … کیوں مہر بان ہے‘ہم نہیں جانتے ہیں ‘ لیکن ہے اور… اور سو فیصد ہے۔اگر نہیں ہو تی تو راہل گاندھی کے سیاسی سفر میں ایک کے بعد ایک اچھی چیزیں ان کیلئے نہیں ہو تیں اور… اور بالکل بھی نہیں ہو تیں ۔ان سے اچھا ہونا بھارت جوڑو یاترا سے شروع ہو ا اور تب سے ان کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے… اچھا ہی ہو رہا ہے… لندن میں دئے گئے بیان پر ملک اور خاص کر پارلیمنٹ میں جو کچھ بھی ہوا اور ہو رہا ہے… وہ ان کیلئے ہو رہا ہے اور… اور اچھا ہو رہا ہے… کہ اس سے ان کا سیاسی قد بڑھ رہا ہے‘گھٹ نہیں رہا ہے… بالکل بھی نہیں گھٹ رہا ہے … ا بھی پارلیمنٹ میں ان کے لندن میں دئے گئے بیانوں پر تعطل برقرار ہی ہے کہ…کہ سورت کی ایک عدالت نے انہیں ایک کیس میں قصوروار قرار دے کر انہیں دو سال قید کی سزا سنا دی ہے… وہ سب لوگ ‘ جن میں کانگریسی پیش پیش ہیں‘ احمق ہیں جو انہیں غصہ ہے‘جو عدالت کے اس فیصلے کو غیر منصفانہ اور غلط قرار دے رہے ہیں… ارے صاحب ہونے دیجئے جو ہو رہا ہے… اور جو ہو رہا ہے‘ راہل گاندھی کیلئے ہو رہا ہے‘ اور اچھا ہو رہا ہے… اس فیصلے کی وجہ سے راہل گاندھی پارلیمنٹ سے نا اہل بھی ہوئے ‘ اب اگر انہیں جیل بھی جانا پڑتا ہے… تو یہ ایک سیاستدان کیلئے کسی تمغے سے کم نہیں ہے… سیاست میں پارلیمنٹ سے نا اہلی اور جیل جانے سے ہی تو سیاستدان پختہ بن جاتا ہے… اس میں پختگی آ جاتی ہے… اور لوگ اسے اور زیادہ سنجیدگی سے لینا شروع کرتے ہیں… یہ سب قدرت کررہی ہے تو اس میں مداخلت کیوں کہ راہل گاندھی کو اس سب کی ضرورت تھی اور… اور اس لئے تھی کہ سیاسی مخالفین اور نہ ہی لوگ انہیں سنجیدہ لیتے تھے‘ انہیں سیاست میں کوئی پختہ نہیں سمجھتا تھا … کوئی اس کیلئے تیار ہی نہیں تھا … اپوزیشن تو اپوزیشن … کانگریس کے اتحادیوں میں بھی راہل گاندھی کے حوالے سے تحفظات تھے … اب جب قدرت ان کیلئے خود ہی راہیں فراہم کررہی ہے‘ تلاش کررہی ہے تو… تو ہمیں نہیں لگتا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں لگتا ہے کہ کانگریس کو اس پر واویلا کرنے کی ضرورت ہے… اور اس لئے نہیں ہے کیونکہ اس سب سے راہل گاندھی کاسیاسی قد بڑھے گا ‘ گھٹے گا نہیں … بالکل بھی نہیں ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیرمیں سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہیں کر سکتے ‘حکومت کا انتباہ

Next Post

محبوبہ جی کا غلط فیصلہ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

محبوبہ جی کا غلط فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.