ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’عارضی ملازمین کی مستقلی مودی کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-13
in اہم ترین
A A
’عارضی ملازمین کی مستقلی مودی کی ترجیحات میں شامل ہونی چاہئے‘

SRINAGAR, APR 12 (UNI):- Jammu and Kashmir Apni Party chief Altaf Bukhari addressing a press conference in Sriangar on Tuesday. UNI PHOTO-74U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

سرینگر//
جموں کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں کی نوکریاں۶۰دنوں کے اندر اندر مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بخاری نے کہا کہ ان ملازموں کے مسائل کا حل وزیر اعظم نریندر مودی جو رواں ماہ کی۲۴تاریخ کو جموں وکشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان ملازموں کی نوکریاں مخصوص وقت کے اندر اندر مستقل نہیں کی گئیں تو اپنی پارٹی ان کے ساتھ سڑکوں پر آئے گی۔
اپنی پارٹی کے صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’مختلف سرکاری محکموں میں ایک لاکھ کے قریب عارضی ملازمین کام کر کرہے ہیں ان کو گذشتہ بارہ برسوں سے نوکریاں مستقل کرنے کے وعدے کئے جا رہے ہیں لیکن آج تک کچھ بھی نہیں ہوا‘‘۔
بخاری کا کہنا تھا کہ محکمہ بجلی، پی ایچ ای، صحت وغیرہ جیسے محکموں میں ان ہی ملازموں کی وجہ سے کام چلتا ہے لیکن سرکار کے پاس ان کو دینے کیلئے تنخواہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کو مستقل کیا جا رہا ہے ۔
اپنی پارٹی کے صدر نے گذشتہ روز پٹن علاقے میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازم کا بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا’کل ایک لائن مین کی لاش بجلی کے کھمبے سے لٹکی تھی میں سرکار سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس کے بچوں کا اب کون سہارا بنے گا‘۔
بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیر کی سرکار وہ واحد سرکار ہے جو منیمم ویجز ایکٹ کو لاگو نہیں کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تاجر اس ایکٹ کو لاگو نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف عدالت میں کیس درج کیا جاتا ہے لیکن سرکار خود یہ ایکٹ لاگو نہیں کر رہی ہے ۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ آشا ورکرس جب اپنے مطالبات کے لئے احتجاج درج کرتی ہیں تو انہیں پیٹا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا’’عارضی ملازموں کا یہ مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی۲۴تاریخ کو یہاں آر ہے ہیں لہذا اس مسئلے کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے ‘‘۔
بخاری کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا مطالبہ ہے کہ ان عارضی ملازموں کی نوکریاں۳۰سے۶۰دنوں کے اندر اندر مستقل ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اپنی پارٹی ان ملازموں کے ساتھ سڑکوں پر آئے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنہاکی نئے تشکیل شدہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ میٹنگ کی صدارت

Next Post

کولگام تصادم :’جاں بحق پاکستانی جنگجو پانچ برسوں سے سرگرم تھا ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘
اہم ترین

ایک سرحد۳ دشمن: ’آپریشن سندور کے دوران پاکستان واحد دشمن نہیں تھا‘

2025-07-05
سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
Next Post
کولگام معرکہ میں ۲ جنگجو ہلاک

کولگام تصادم :’جاں بحق پاکستانی جنگجو پانچ برسوں سے سرگرم تھا ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.