جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

عارضی ملازموں کی مستقلی وزیر اعظم نریندر مودی کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے: بخاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-12
in تازہ تریں
A A
’اسمبلی انتخابات ۳۷۰ کی بحالی کے کھوکھلے نعرے پر نہیں لڑا جاسکتا‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۱۲؍اپریل
جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں کی نوکریاں۶۰دنوں کے اندر اندر مستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
بخاری نے کہا کہ ان ملازموں کے مسائل کا حل وزیر اعظم نریندر مودی جو رواں ماہ کی۲۴تاریخ کو جموں وکشمیر کا دورہ کر رہے ہیں، کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے کیونکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان ملازموں کی نوکریاں مخصوص وقت کے اندر اندر مستقل نہیں کی گئیں تو اپنی پارٹی ان کے ساتھ سڑکوں پر آئے گی۔
اپنی پارٹی کے صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’مختلف سرکاری محکموں میں ایک لاکھ کے قریب عارضی ملازمین کام کر کرہے ہیں ان کو گذشتہ بارہ برسوں سے نوکریاں مستقل کرنے کے وعدے کئے جا رہے ہیں لیکن آج تک کچھ بھی نہیں ہوا‘‘۔
بخاری کا کہنا تھا کہ محکمہ بجلی، پی ایچ ای، صحت وغیرہ جیسے محکموں میں ان ہی ملازموں کی وجہ سے کام چلتا ہے لیکن سرکار کے پاس ان کو دینے کے لئے تنخواہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کو مستقل کیا جا رہا ہے ۔
اپنی پارٹی کے صدر نے گذشتہ روز پٹن علاقے میں محکمہ بجلی کے عارضی ملازم کا بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا’کل ایک لائن مین کی لاش بجلی کے کھمبے سے لٹکی تھی میں سرکار سے کہنا چاہتا ہوں کہ اس کے بچوں کا اب کون سہارا بنے گا‘۔
بخاری نے کہا کہ جموں وکشمیر کی سرکار وہ واحد سرکار ہے جو منیمم ویجز ایکٹ کو لاگو نہیں کر رہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی تاجر اس ایکٹ کو لاگو نہیں کرتا ہے تو اس کے خلاف عدالت میں کیس درج کیا جاتا ہے لیکن سرکار خود یہ ایکٹ لاگو نہیں کر رہی ہے ۔
اپنی پارٹی کے صدر نے کہا کہ آشا ورکرس جب اپنے مطالبات کے لئے احتجاج درج کرتی ہیں تو انہیں پیٹا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا’’عارضی ملازموں کا یہ مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی۲۴تاریخ کو یہاں آر ہے ہیں لہذا اس مسئلے کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے ‘‘۔
بخاری کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کا مطالبہ ہے کہ ان عارضی ملازموں کی نوکریاں۳۰سے۶۰دنوں کے اندر اندر مستقل ہونی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اپنی پارٹی ان ملازموں کے ساتھ سڑکوں پر آئے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اننت ناگ کے شیر باغ میں آتشتزدگی، تین کمپلیکس، ایک پنڈت آشرم خاکستر

Next Post

وہی ہوتا ہے جو منظور ِ…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

وہی ہوتا ہے جو منظور ِ…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.