منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’لوگوں کے زمین اور ملازمت کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون لائیں گے:آزاد

’ میرا مقصد روزگار کے مواقع فراہم کرکے غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانا ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-16
in مقامی خبریں
A A
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

Azad

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

سرینگر//
غلام نبی آزاد نے بدھ کے روز کہا کہ اگر ڈیموکریٹک پروگریس آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی)اقتدار میں آگئی تو وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے زمین اور ملازمت کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک قانون لائے گی۔
سابق وزیر اعلیٰ‘جو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور کے علاقے زالورہ میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کر رہے تھے‘نے کہا کہ ان کی پارٹی کا مقصد جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنا ہے۔
آزاد کاکہنا تھا’’یہ بنیادی لڑائی ہے۔ ورنہ وہ ہمیں دھمکیاں دیتے رہیں گے، ہماری زمینیں چھینتے رہیں گے، ہمارے گھروں کو بلڈوز کرتے رہیں گے۔ لہذا، ہماری اپنی حکومت، چیف منسٹر، وزراء اور ایم ایل اے کا ہونا بہت ضروری ہے‘‘۔
ڈی اے پی اے کے سربراہ نے کہا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو زمین اور ملازمت کے حقوق فراہم کرنے کے لیے اسمبلی میں ایک قانون بھی نافذ کرے گی۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’آرٹیکل ۳۵؍اے چھین لی گئی۔ اس کے تحت جموں و کشمیر کے لوگوں کے دو بنیادی حقوق تھے کیونکہ ہمیں زمین اور ملازمت کے حقوق بحال کرنے ہیں۔ لیکن، ایسا صرف اسمبلی کے ذریعے کیا جا سکتا ہے، اسمبلی میں ایک قانون پاس کر کے تاکہ باہر کے لوگوں کو یہاں روزگار یا زمین نہ مل سکے‘‘۔
آزاد نے کہا کہ میری پارٹی کا مقصد نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرکے غربت اور بے روزگاری سے نجات دلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی کے ساتھی کسی سے نہیں ڈرتے اور جموں کشمیر کے موجودہ نظام سے جان چھڑائیں گے‘‘۔
ڈی اے پی اے سربراہ نے کہا’’ ہم کسی سے نہیں ڈرتے، ہم کسی چھاپے سے نہیں ڈرتے، جیل جانے سے نہیں ڈرتے۔ ہم نے اپنی زندگی میں مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت سے ڈرنے کے لیے کچھ نہیں کیا‘‘۔
آزاد نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہماری پارٹی کا مقصد ریاستی درجے کی بحالی اور لوگوں کو مصیبتوں سے نجات دلانا ہے ۔
آزاد نے کہاکہ راجیہ سبھا میں جب جموں وکشمیر کو حاصل خصوصی اختیارات کو منسوخ کیا گیا تو بطور حزب اختلاف لیڈر سرکار کو سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے لئے منوایا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر ہے اور اس حوالے سے پارٹی ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔
ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا’’ اگر ہماری پارٹی سرکار بناتی ہے تو سب سے پہلے اسمبلی میں قانون پاس کیا جائے گا کہ یہاں پر صرف مقامی لوگوں کو ہی سرکاری نوکریوں پر حق حاصل ہو‘‘۔
آزادنے کہاکہ مرکزی حکومت کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ جموںکشمیر میں اسی فیصد اراضی جنگلات پر منحصر ہے اور باقی بیس فیصد پر ہی لوگ رہائش پذیر ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلمرگ گنڈولہ:’ایک سال میں ایک سو کروڑ روپے کمائی کرنا معمولی بات نہیں ‘

Next Post

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ معاون کی گرفتاری کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
مقامی خبریں

ڈوڈہ میں تیز رفتار ٹرک نے ایک چرواہے اور۶۰بھیڑ بکریوں کو کچل ڈالا

2025-05-13
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
مقامی خبریں

سرینگر، جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-13
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بڈگام میں۲منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-05-13
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
مقامی خبریں

ملک دشمن عناصر جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی کوششوں میں سرگرم: سائبر سیل

2025-05-13
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

بارہمولہ میں ملی ٹینٹ معاون کی گرفتاری کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.