پیر, مارچ 27, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

گلمرگ گنڈولہ:’ایک سال میں ایک سو کروڑ روپے کمائی کرنا معمولی بات نہیں ‘

اس کامیابی کے پیچھے جموں کشمیر حکومت کا ہاتھ ہے جس نے سیاحت کے شعبے کے فروغ کیلئے کئی اقدامات کئے :ایم ڈی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-16
in مقامی خبریں
A A
گلمرگ گنڈولہ:’ایک سال میں ایک سو کروڑ روپے کمائی کرنا معمولی بات نہیں ‘

gondola

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو اعانت کار گرفتار:پولیس

سرینگر//
سیاحتی مقام گلمرگ میں ایشیا کے سب سے اونچے گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ نے اپریل ۲۰۲۲سے مارچ۲۰۲۳تک ایک سو کروڑ روپے ریکارڈ کمائی کی۔
گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر غلام جیلانی زرگر نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ملک کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پارلیمنٹ سے گلمرگ گنڈولہ کا نام ایک اچھی وجہ کیلئے لیا گیا جو انتہائی خوش آئند بات ہے ۔
بتادیں کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیر کو پارلیمنٹ میں جموں وکشمیر کیلئے مالی سال۲۰۲۴۔۲۰۲۳کا مالی بجٹ پیش کرنے کے دوران کہا کہ گلمرگ گنڈولہ نے اپریل ۲۰۲۲سے مارچ۲۰۲۳تک ایک سو کروڑ روپیوں کی ریکارڈ کمائی کی۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا’’یہ ایک چھوٹے کارپوریشن کیلئے ایک بڑی حصولیابی ہے ۔ ایک سال میں ایک سو کروڑ روپیوں کی کمائی کرنا معمولی بات نہیں ہے‘‘ ۔
زرگر کا کہنا تھا ’’ مجھے لگتا ہے کہ گنڈولہ کی اس بڑی حصولیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے پارلیمنٹ میں اس کا تذکرہ کیا گیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے پیچھے جموں وکشمیر حکومت کی انتھک کوششیں کار فرما ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شعبہ سیاحت کے فروغ کیلئے کئی اقدام کئے ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سیاحت جموں وکشمیر کی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور اس کے ساتھ بے شمار لوگوں کی روزی روٹی وابستہ ہے ۔
زرگرنے کہا کہ وادی کی سیکورٹی صورتحال میں بہتری واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے سیاح یہاں اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرتے ہیںانہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر حکومت کی اس کامیابی کے پیچھے بہت ساری محنت کافرما ہے کیونکہ موجودہ سرکار نے سیاحتی شعبے کو ترقی دینے کیلئے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔ان کے مطابق سیاحت جموں وکشمیر میں روزی کمانے کی ایک بڑی صنعت ہے ۔
زرگر کا مزید کہنا تھا کہ وادی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس سے یہاں آنے والے سیاح اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت اور محکمہ سیاحت نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور بیرون ممالک میں سیاحت کے شعبے کے فروغ کیلئے کئی پروگرام منعقد کئے ہیں۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے کہاکہ ان ٹھوس کوششوں کی بدولت ہی یہاں ریکارڈ سیاحوں کی آمد ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک سو کروڑ کی کمائی کرنا ایک بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو اچھی رہائشی سہولیات‘مہمان نوازی اور بہتر انفراسٹرکچر کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ گلمرگ گنڈولہ کی آن لائن ٹکٹنگ کے ذریعے بھی سیاحوں راغب ہوئے ۔
زرگر نے کہاکہ کچھ عناصر ایسے بھی ہیں جو سیاحوں کو ٹکٹ بلیک میں فروخت کر رہے تھے تاہم اس پر اب خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ امسال پہلی دفعہ گنڈولا کی سواری کرنے والے سیاحوں کی حفاظت کیلئے پرائیوٹ سیکورٹی تعینات کی گی ۔ اس کے علاوہ مرد ، خواتین اور خاص طور پر معذور افراد کیلئے اچھے معیار کے واش رومز تعمیر کئے جس وجہ سے زیادہ سے زیادہ سیاحوں نے گنڈولہ کا لطف اٹھایا ۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ ہم ان سیاحوں سے اپیل کرتے ہیں جو گلمرگ آنا چاہتے ہیں اور گنڈوالا کی سواری کے خواہاں ہے وہ اپنے سفری پروگرام کی منصوبہ بندی سے قبل ٹکٹ بک کریں تاکہ انہیں یہاں پر کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوئیہ بگ واقعہ:بڈگام میں ہڑتال ‘معمول کی زندگی متاثر

Next Post

’لوگوں کے زمین اور ملازمت کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون لائیں گے:آزاد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں
مقامی خبریں

وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں

2023-03-26
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
مقامی خبریں

بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو اعانت کار گرفتار:پولیس

2023-03-26
راجوری میںدو پُرا سرار دھماکےکوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
مقامی خبریں

سانبہ میں موٹار شیل دھماکہ ایک ہلاک، چھ دیگر زخمی

2023-03-26
تاخیر سے نہیں بلکہ زیرو ٹالرنس کی پالیسی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا:مودی
مقامی خبریں

ووٹ بینک کیلئے کچھ سیاسی پارٹیوں نے ملک میں زبان کا کھیل کھیلا:وزیر اعظم مودی

2023-03-26
’ جدوجہد کے وقت‘آزاد کا ساتھ چھوڑنا بدقسمتی :کانگریس
مقامی خبریں

راہل گاندھی کی نااہلی :کانگریس کا جموں میں کالی پٹیاں لگا کر احتجاج

2023-03-25
سرینگر شہر میں نائٹ بس سروس شروع
مقامی خبریں

سرینگر شہر میں نائٹ بس سروس شروع

2023-03-25
پونچھ سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ جنگجو ہلاک‘کارروائی جاری :فوج
مقامی خبریں

پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک بڑی مقدار میں ہیروئن ضبط

2023-03-25
ایس آئی امتحانی پرچے کا افشا:مرکزی ملزم کو ضمانت نہ مل سکی
مقامی خبریں

مرکز جموں کشمیر کی جامع ترقی کیلئے پر عزم :اٹھاولے

2023-03-25
Next Post
غلام نبی آزاد ڈوڈہ کے تین روزہ دورے پر

’لوگوں کے زمین اور ملازمت کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون لائیں گے:آزاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.