ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

میٹر والے علاقوں میں سرما میں صفر کٹوتی ہو ئی ‘کے پی ڈی سی ایل کا دعویٰ

‘سرینگر میں ۹۰ ہزار سمارٹ میٹر نصب‘سحری اور افطار کے دوران بہتر بجلی فراہم کریں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-15
in مقامی خبریں
A A
میٹر والے علاقوں میں سرما میں صفر کٹوتی ہو ئی ‘کے پی ڈی سی ایل کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈی سی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر ‘چودھری محمد یاسین نے دعویٰ کیا ہے کہ موسم سرما کے دوران میٹر والے علاقوں میں کوئی کٹوتی نہیں کی گئی ۔
منگل کوایم ڈی نے یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا’’ موسم سرما کے دوران ہم نے میٹر والے علاقوں میں بجلی کی صفر کٹوتی کے وعدے کو بھی پورا کیا‘‘۔
یاسین کاکہنا تھاکہ ہم ضلع سرینگر میں۹۰ہزار سمارٹ میٹر نصب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا’’مجھے خوشی ہے کہ کے پی ڈی سی ایل کو صرف ضلع سرینگر میں۹۰ہزار سمارٹ میٹر نصب کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی اور موسم سرما کے دوران ہم نے میٹر والے علاقوں میں بجلی کی صفر کٹوتی کے وعدے کو بھی پورا کیا‘‘۔
پی ڈی سی ایل کے ایم ڈی نے کہا کہ ڈاؤن ٹاؤن علاقے جیسے حول‘ کے کے محلہ، رعناواری، خانیار علاقے میں ہم نے ایک ہزار صارفین کو کور کیا۔
یاسین نے کہا کہ سمارٹ میٹر نصب کرنے کے دوران کئی جگہوں پر انہیں مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کو لوگوں کے ساتھ بات چیت کرکے حل کیاگیا۔
پی ڈی سی ایل کے ایم ڈی نے کہا کہ لوگوں کو یہ خدشات ہیں کہ سمارت میٹر نصب کرنے سے بل زیادہ آتا ہے جس کو ہم نے واضح کرکے دکھایا کہ جن علاقوں میں سمارٹ میٹر نصب کئے گئے ہیں ان میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہوتا ہے ۔
یاسین کا کہنا تھا کہ آنے والے ماہ مبارک رمضان کے دوران بجلی کی بہتر سے بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ افطار اور سحری کے وقت بجلی کی فراہمی کو متاثر نہ ہونے دینے کی کوشش کی جائے گی۔
منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا موسم سرما کے دوران بجلی کی جو ڈیمانڈ تھی اس میں موسم میں بہتری کے ساتھ ہی کمی واقع ہو رہی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا آبدوز معاہدے سے باز رہیں؛ چین

Next Post

پاکستان دہشت گردی کا ایکسپورٹر ہے ‘اسے کشمیر پر بات کرنے کا کوئی اختیار نہیں :بھارت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
سینئرپولیس افسر کو ریاسی میں دہشت گردی کو بحال کرنے کی کوششوں پر تشویش

پاکستان دہشت گردی کا ایکسپورٹر ہے ‘اسے کشمیر پر بات کرنے کا کوئی اختیار نہیں :بھارت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.