منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا آبدوز معاہدے سے باز رہیں؛ چین

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-15
in عالمی خبریں
A A
امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا آبدوز معاہدے سے باز رہیں؛ چین
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

بیجنگ//
چین نے امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے آبدوز معاہدے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس سیکیورٹی ڈیل کو سرد جنگ کی ذہنیت کا شاخسانہ قرار دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے تین مغربی اتحادیوں پر ہتھیاروں کی دوڑ کو بھڑکانے کا الزام لگاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جوہری پھیلاؤ کے خطرے سے پُر راستے پر نہ چلیں۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے کہا کہ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کا معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ تینوں ممالک اپنے اپنے جغرافیائی سیاسی مفادات کی خاطر، عالمی برادریوں کے تحفظات کو مکمل طور پر نظرانداز کر رہے ہیں۔وانگ وینبن نے کہا ہے مغربی ممالک کا یہ معاہدہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے مقاصد کی خلاف ورزی ہے جس سے خطے میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ شروع ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے امریکا سے جوہری توانائی سے چلنے والی 5 آبدوزیں خریدنے اور چین کے مقابلے میں ایشیا پیسیفک میں مغربی ممالک کو مضبوط کرنے کے لیے امریکی اور برطانوی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک نیا ماڈل بنانے کا اعلان کیا۔
گو امریکی صدر جو بائیڈن کا اصرار ہے کہ آسٹریلیا کو اس معاہدے کے تحت جوہری ہتھیار حاصل نہیں ہوں گے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ جوہری ری ایکٹرز سے چلنے والی آبدوزوں کے حصول سے آسٹریلیا ایک ایلیٹ کلب میں شامل ہوجائے گا۔
قبل ازیں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کے بحری اڈے پر ایک تقریب میں صدر جو بائیڈن، آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی اور برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
اس موقع پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انڈو پیسفیک میں کئی دہائیوں سے استحکام کا تحفظ کر رہے ہیں۔ امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کے آبدوز اتحاد سے آنے والی دہائیوں تک امن کے امکانات کو تقویت ملے گی۔توقع کی جا رہی ہے کہ آسٹریلیا کو امریکا سے ملنے والی آبدوزیں طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائلوں سے لیس ہوں گی جو ایک طاقتور ڈیٹرنٹ پیش کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اس آبدوز اتحاد میں 18 ماہ قبل ہی شامل ہوا ہے اس سے قبل امریکا اور برطانیہ ہی اس اتحاد کا حصہ تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معمر ترین فلسطینی قیدی 17 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہا

Next Post

میٹر والے علاقوں میں سرما میں صفر کٹوتی ہو ئی ‘کے پی ڈی سی ایل کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

یوکرین خوفناک اقدام کرسکتا ہے، روس کا انتباہ
عالمی خبریں

یوکرین کی مال بردار ٹرین پر روس کا ڈرون حملہ۔ ڈرائیور زخمی

2025-05-13
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

چین میں زلزلے کے تیز جھٹکے

2025-05-13
امریکا اور چین میں کشیدگی دنیا کو تباہ کرسکتی ہے: کسنجر
عالمی خبریں

امریکا اور چین نے ٹیرف میں 115 فیصد کمی پر اتفاق کرلیا

2025-05-13
سوڈان، سیلاب اور طوفان سے 99 افراد لقمہ اجل
عالمی خبریں

کانگو میں سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
عالمی خبریں

ٹرمپ کی نیتن یاہو سے ناراضگی، براہ راست رابطہ منقطع کر دیا

2025-05-12
عالمی خبریں

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ کا اسرائیل کا دورہ اچانک منسوخ

2025-05-12
شروعاتی کاروبارمیں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان
عالمی خبریں

امریکا-برطانیہ معاہدے کا اثر

2025-05-12
حج۲۰۲۴:۱۸ لاکھ۳۳ ہزار۱۴۶ عازمین نے فریضہ حج ادا کیا
عالمی خبریں

عازمین حج کی رہنمائی کیلئے حج آپریشنل پلان کا آغاز

2025-05-12
Next Post
میٹر والے علاقوں میں سرما میں صفر کٹوتی ہو ئی ‘کے پی ڈی سی ایل کا دعویٰ

میٹر والے علاقوں میں سرما میں صفر کٹوتی ہو ئی ‘کے پی ڈی سی ایل کا دعویٰ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.