منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ایپ ٹک اور مہنگائی

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-12
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

صاحب اس بات سے تو آپ بھی اتفاق کریں گے اور… اور سو فیصد کریں گے کہ مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے… یا پھر اس کی حدوں کو بھی پا ر کر گئی ہے اور… اور ایسے میں ہم سب کی کوشش یہ ہے کہ… کہ کسی طرح دو چار آنے بچ جائیں … اسی لئے تو ہم تول مول کر خریداری کرتے ہیں… کوشش کرتے ہیں کہ کوئی بھی چیز اس کی کم ترین قیمت پر خریدی جائے … ایسے میں اگر سرکار… جموںکشمیر کی سرکار کی بھی یہی کوشش ہے… دو چار آنے بچانے کی کوشش ہے‘ دو چار آنوں کی بچت کی سعی تو … تو ہمیں نہیں لگتا ہے کہ اس میں کوئی بری بات ہے… اس میں کوئی حرج ہے ‘ کوئی قباحت ہے۔ اس لئے وہ سارے نوجوان‘ جو جموں اور سرینگر میں سڑکوں پر ہیں… ایپ ٹک کیخلاف ہیں‘ اسے بھرتی بورڈوں کی جانب سے اسے دو بارہ امتحانات منعقد کرانے کا کنٹریکٹ دینے کیخلاف ہیں… ان سب نوجوانوں سے گزارش ہے کہ صاحبان آپ سب خاموشی سے ‘ بغیر کوئی شور مچائے اپنے اپنے گھروں کو جائیے اور… اور امتحانات کی تیاری کیجئے تاکہ … کہ آپ کے روز گار کا بندوبست ہو جائے ۔آپ بھی دو چار آنے کما سکیں۔ رہی بات ایپ ٹک اور سرکار کی تو … تو دیکھئے سرکار کی ایپ ٹک سے کوئی رشتہ داری نہیں ہے… ایپ ٹک ایس ایس آر بی کا جمائی نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے … سرکار نے وہی کیا جو اسے کرنا چاہئے تھا اور… اور یقین کیجئے کہ اگر آپ بھی سرکار کی جگہ ہو تے … ایس ایس آر بھی کی جگہ ہو تے تو… تو آپ وہی کرتے … جوسرکار نے کیا… یعنی آپ بھی ایپ ٹک کے حق میں ہی بولتے… اسے ہی کنٹریکٹ دیتے اور… اور اس لئے دیتے کہ… کہ بات دو چار آنوں کی بچت کی ہے…ایس ایس آر بی کے چیئر مین کاکہنا ہے کہ ایپ ٹک نے ٹینڈر میں سب سے کم ریٹ دی تھی… سب سے کم‘ اس لئے اسے ہی دو بارہ کنٹریکٹ دیا گیا … کسی اور کو نہیں ‘ کیونکہ دوسروں نے ایپ ٹیک سے زیادہ ریٹ کا ٹینڈر داخل کیا تھا… اور ہاں ایس ایس آر بی کے چیئر مین کا یہ بھی کہنا ہے کہ… کہ ایک بار بلیک لسٹ ہو نے کا یہ مطلب نہیں ہے اور… اور بالکل بھی نہیں ہے کہ کوئی عمر بھر کیلئے بلیک لسٹ ہوگیا… ایپ ٹک کی بلیک لسٹ کی مدت ختم ہو گئی ہے اور… اور اب وہ دو بارہ وائٹ لسٹ میں آگیا ہے … جموں کشمیر میں بھی آگیا ہے… دو بارہ آگیاہے… سستے میں آگیا ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اسمبلی انتخابات: جموں کشمیر کی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن سے ملیں گی

Next Post

کشمیر کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر کی تباہی وبربادی کے ذمہ دار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.