پیر, مارچ 27, 2023
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

اسمبلی انتخابات: جموں کشمیر کی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن سے ملیں گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-11
in ٹاپ سٹوری
A A
اسمبلی انتخابات: جموں کشمیر کی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن سے ملیں گی

Jammu and Kashmir National Conference President Farooq Abdullah with others during an all-party meeting at his residence in Jammu

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے کے ڈی ڈی سی سربراہوںکی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج

جموں/۱۱مارچ
نیشنل کانفرنس کے صدر‘ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد کےلئے مرکزی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ملاقات کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بعد میں اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ بھی ملاقی ہونگے۔
ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ حکومت کو بلڈوزر چلانے‘پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے اور ایپ ٹیک کمپنی کو امتحانات منعقد کرانے جیسے فیصلوں سے اجتناب کرنا چاہئے۔
ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ نے جموں میں آل پارٹی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پچھلے کئی برسوں سے اسمبلی چناو نہیں ہوئے جو حیران کن ہے۔ان کے مطابق کل جماعتی میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ جموں وکشمیر لیڈروں کا ایک وفد نئی دہلی روانہ ہوگا اور وہاں پر مرکزی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ملاقات کے دوران جموں وکشمیر کی صورتحال کے بارے میں انہیں آگاہی فراہم کریں گے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ دن بھر جموں میں کل جماعتی میٹنگ کے دوران سبھی سیاسی رہنماوں کے ساتھ گفت وشنید کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اسمبلی انتخابات میں تاخیر پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ساتھ ملاقی ہونگے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہاکہ آئین کے تحت کسی بھی ریاست میں چھ ماہ کے اندر اندر الیکشن کرانا ناگزیر ہوتا ہے لیکن جموں وکشمیر میں پچھلے کئی برسوں سے چناو نہیں ہو ئے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ حکومت دعویٰ کر رہی ہے کہ جموں وکشمیر میں حالات بہتر ہوئے ہیں اور جی ۰۲اجلاس یوٹی میں بھی منعقد کرنے کا منصوبہ ہے لیکن اسمبلی چناو میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر حالات معمول پر آئے ہیں تو اسمبلی چناو میں تاخیر کیوں ؟
سابق وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ جموں وکشمیر کا ایک وفد قومی قیادت کو اراضی بے دخلی مہم ، بھرتیوں میں گھپلے ، پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے جیسے مسائل سے آگاہ کرئے گا تاکہ وہ ہمارے مسئلے کو سمجھیں اور اسے آنے والے پارلیمانی اجلاس میں مناسب طریقے سے اٹھا ئے۔
پراپرٹی ٹیکس لاگو کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہاکہ سرکار نے اس حوالے سے لوگوں یا لیڈر شپ کو اعتماد میں نہیں لیا۔انہوں نے کہاکہ بلڈوزر مہم کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں پر ایک اور بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
داکٹر فاروق نے کہاکہ جمہوری نظام میں الیکشن کا انعقاد ناگزیر ہوتا ہے لیکن جموں وکشمیر واحد ایسی ریاست ہے جہاں پر پچھلے کئی برسوں سے چناو ہی نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ اگر حالات پوری طرح سے معمول پر آئے ہیں جیسا کہ بی جے پی کے قدر آور لیڈر دعویٰ کر رہے ہیں تو اسمبلی چناو کرانے میں کیا حرج ہے۔
نیشنل کانفرنس کے صدر کے مطابق اس وقت جموں وکشمیر کے لوگوں کو گونا گوں مصائب ومشکلات کا سامنا ہے ، بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے ، جائیداد ٹیکس کے نام پر لوگوں کو ذہنی پریشانیوں میں مبتلا کیا گیا اس سب کو دیکھتے ہوئے ہم نے قومی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ملاقات کرنے کا پروگرام بنایا ہے تاکہ انہیں جموں وکشمیر کی اصل صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

Related

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پرا پرٹی ٹیکس:عوام کا مفاد ’اولین ترجیح‘، بات چیت کے دروازے کھلے: ایل جی

Next Post

ایپ ٹک اور مہنگائی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آئندہ چار سال میں جموں کشمیر میں فاصل بجلی پیدا ہوگی
ٹاپ سٹوری

جموں صوبے کے ڈی ڈی سی سربراہوںکی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

2023-03-27
کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج
تازہ تریں

کانگریس اراکین کا سیاہ کپڑے پہنچ کرپارلیمنٹ میں احتجاج

2023-03-27
کشمیر پر لوک سبھا میں اپوزیشن اور بھاجپا میں بحث و تکرار
تازہ تریں

شوروغل کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی چار بجے تک ملتوی

2023-03-27
مودی نے پلیٹ فارم پر گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس کی تعریف کی، ایک سال میں ایک لاکھ کروڑ کے بقدر کاروبار
تازہ تریں

ڈل جھیل کا ندروبیرون ملک پہنچ رہا ہے:مودی

2023-03-26
راہل کی معافی مانگنے کے مطالبے اور اڈانی گروپ کے معاملے کی تحقیقات پر تعطل برقرار
تازہ تریں

میرے خلاف کارروائی اپوزیشن کے ہاتھ میں بڑا ہتھیار:راہل گاندھی

2023-03-25
پولیس جعلی میڈیا گروپوں کی نشاندہی کرے‘ ڈی سی رام بن
ٹاپ سٹوری

جموں کشمیرمیں سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسیوں پر بحث یا تنقید نہیں کر سکتے ‘حکومت کا انتباہ

2023-03-24
پاک چین کو ایک ہونے سے روکنے کی پالیسی پر کام کرنے کی ضرورت تھی:راہل
تازہ تریں

راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ‘کانگریسیوں کا احتجاج

2023-03-24
وفاقی وزیر داخلہ کا دورہ:راجوری میں ہائی الرٹ جاری
تازہ تریں

ٹنگڈار میںدراندازی کی کوشش ‘ ایک درانداز ہلاک

2023-03-24
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

ایپ ٹک اور مہنگائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

error: مواد محفوظ ہے !!
This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.