ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

راہل مشتاق جس نے غیر ملکی نسل کے مرغوں کو پالنے کا شوق کار و بار میں بدل دیا

’۱۵ لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی‘ امریکن نسل کے مرغے کے ایک جوڑے کی قیمت پچاس سے سٹھ ہزار رویے ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-08
in مقامی خبریں
A A
راہل مشتاق جس نے غیر ملکی نسل کے مرغوں کو پالنے کا شوق کار و بار میں بدل دیا

poultry

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
وادی کشمیر میں جہاں لوگوں کو کھانے کیلئے چکن فراہم کرنے کی غرض سے پولٹری فارم قائم کئے جاتے ہیں وہیں سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان نے ایک ایسے پولٹری فارم کا قیام وجود میں لایا ہے جہاں لوگ چکن کھانے کیلئے بلکہ گھروں کی زینت و زیبائش بڑھانے کے شوق کو پورا کرنے کیلئے غیر ملکی نسل کے مرغوں کے جوڑے خریدتے ہیں۔
سرینگر کے الٰہی باغ سے تعلق رکھنے والے راہل مشتاق نے سال۲۰۲۱میں کشمیر یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد باہر جاکر کسی کمپنی میں نوکری کرنے کے بجائے غیر ملکی نسل کے مرغوں کا پولٹری فارم قائم کیا ہے جو نہ صرف ان کے بچپن کے شوق پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہے بلکہ ان کے روزگار کا بھی ایک موثر وسیلہ ہے ۔
مشتاق نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو کے دوران کہا’’جانوروں کو پالنے پوسنے کا شوق بچپن سے ہی تھا اور اب یہی شوق میرا کاروبار اور روزی روٹی کا ذریعہ بھی بن گیا‘‘۔ان کا کہنا تھا’’کورونا لاک ڈاؤن کے دوران جب سب کچھ ٹھپ تھا تو میں نے ولایت سے مرغوں کے کچھ جوڑے لائے اور آن لائن ان کی نمائش کی تو ایک اچھا رسپانس ملنے لگا‘‘۔
نوجوان نے کہا کہ ترکی جہاں مختلف ملکوں جیسے امریکہ،نیدر لینڈ‘ آئر لینڈ وغیر کے مرغوں کے نسل کے انڈے دستیاب ہوتے ہیں میں وہاں سے انڈے اور مرغے بھی لاتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے پاس اس وقت پچیس سے تیس قسموں کی نسل کے مرغوں کے جوڑے موجود ہیں جن کی قیمتیں بھی الگ الگ ہیں۔ان کا کہنا تھا’’میں نے اس کاروبار میں دس سے پندرہ لاکھ روپیوں کی سرمایہ کاری کی اور میرا یہ کاروبار فروغ پا رہا ہے ‘‘۔
مشتاق نے کہا کہ امریکن نسل کے مرغے کے ایک جوڑے کی قیمت پچاس سے سٹھ ہزار رویے ہے ۔انہوں نے کہا’’لوگ اپنا شوق پورا کرنے کیلئے آتے میرے فارم پر آتے ہیں اور اپنی پسند کے جوڑے خریدتے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت میرے پاس مختلف قسموں کے قریب دو سو جوڑے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس جوڑے کی قیمت دس ہزار روپے ہے اس کے انڈے کی قیمت دو سو رویے ہے ۔
نوجوان کارو باری نے کہا کہ مجھے مختلف ریاستوں سے آن لائن آڈرز بھی ملتے ہیں جن کو میں ان کی پسند کے جوڑے بھیجتا ہوں۔انہوں نے کہا’’یہ ایک اچھا کاروبار ہے جتنی محنت کی جائے گی اتنا یہ بھی ترقی کرسکتا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں میں اس کے متعلق جس قدر جانکاری پھیل رہی ہے اسی قدر یہ کاروبار بھی ترقی کی منزلیں طے کرتا ہے ۔
مشتاق نے وادی کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ ڈگری حاصل کرنے کے بعد نوکری کی تلاش میں بیٹھنے سے بہتر ہے کہ اپنا کوئی کاروبار شروع کیا جائے ۔انہوں نے کہا’’ایسا کرنے سے ہم نہ صرف اپنا روزگار کما سکتے ہیں بلکہ دوسروں کی روزی روٹی کی سبیل بھی کرسکتے ہیں‘‘۔
نوجوان کار و باری کا کہنا تھا کہ محنت کرنے سے کسی بھی منزل تک پہنچا جا سکتا ہے اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے اپنے آپ کو کسی کمپنی میں نوکری کرنے تک محدود رکھنا صحیح نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے کے اے ایس کیلئے پری لمنری امتحان بھی کوالیفائی کیا لیکن اپنے شوق کو ہی اپنے کاروبار کے بطور اختیار کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سینئر صحافی شیخ مشتاق کی رہائشگاہ آگ میں کاکستر

Next Post

’رمضان کے آخر تک عمرہ زائرین کی تعدد ۹۰ لاکھ تک پہنچ سکتی ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں   ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت  پاکستانی شہری کے طور پر کرلی
اہم ترین

پولیس نے ’آپریشن اشدر‘ میں  ہلاک ملی ٹینٹ کی شناخت پاکستانی شہری کے طور پر کرلی

2026-09-06
Next Post
انسانیت کی قدر اور احترام کرنا مسلمانوں پر لازم :خطبہ حج

’رمضان کے آخر تک عمرہ زائرین کی تعدد ۹۰ لاکھ تک پہنچ سکتی ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.