اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بینکنگ سیکٹر جموںکشمیر کی بڑھتی ہوئی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ‘

سنہا کی پبلک سیکٹر کے بینکوں ‘اِنتظامی محکموں او ردیگر مالیاتی اِداروں کی میٹنگ کی صدارت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-03
in اہم ترین
A A
’بینکنگ سیکٹر جموںکشمیر کی بڑھتی ہوئی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں/۲مارچ
لیفٹیننٹ گورنر‘منوج سِنہا نے آج سول سیکرٹریٹ میں پبلک سیکٹر کے بینکوں‘ اِنتظامی محکموں اور دیگر مالیاتی اِداروں کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے گزشتہ میٹنگ میںممکنہ کاروباری اَفراد کو بغیر کسی رُکاوٹ کے قرضے اور دیگر سرکاری اسکیموں کی سیچوریشن کے بارے میں دی گئیںہدایات پر کی گئی کارروائی کی سراہنا کی جس کا مقصد معاشرے کے خواہشمند افراد کے خوابوں کو پورا کرنا ہے۔
سنہا نے پبلک سیکٹر کے بینکوں اور دیگر مالیاتی اِداروں کو ہدایت دی کہ حکومتی فوائد براہِ راست لوگوں تک پہنچنے کو یقینی بنانے کیلئے اَقدامات کریں اور ممکنہ کاروباری اَفراد ، کسانوں ، ایس ایچ جیز اور دیہی ترقی کیلئے قرض دینے پر زیادہ زور دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’بینکنگ سیکٹر جموںکشمیر کی بڑھتی ہوئی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور عام آدمی ، کسانوں ، صنعتوں ، ایس ایچ جیز او رنوجوان کاروباریوں کی سہولیت کیلئے اِجتماعی کوششیں کی جانی چاہئیں ۔ بینکوں کو تمام فلیگ شپ سکیموں کے اِستفادہ کنند گان تک پہنچنے میں حکومت کی کوششوں میں تعاون اور تکمیل کی ضرورت ہے‘‘۔
ایل جی نے کہا کہ بیک ٹو وِلیج مرحلہ چہارم اور ’مائی ٹائون مائی پرائیڈ‘ پروگراموںکے دوران جموںکشمیر بینک نے حال ہی میں۷۵ہزارنوجوانوں کو مالی مدد فراہم کرنے میں ۹۰فیصد کا بڑا حصہ یقینی بنایا جب کہ دیگر بینکوں نے محض ۱۰فیصد اَدا کیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا ’’ اِس صورتحال کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ تمام بینکوں کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں‘ خواتین او رمعاشرے کے پسماندہ طبقوں کے لوگوں میں کاروبار کو فروغ دینے کیلئے قرضے میں اِضافہ کریں۔‘‘
سنہا نے کسان کریڈٹ کارڈ کے فوائد کو تمام اہل کسانوں تک پہنچانے کیلئے حاصل کی گئی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے کہا کہ بینکوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آر بی آئی کے ڈیلیوری چینلز کی پیروی کریں اور جون۲۰۲۳ء تک کے سی سی کھاتہ داروں کو سمارٹ کارڈوں کی تقسیم مکمل کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے نوڈل ایجنسیوں کے ذریعے بینکوں کو درکار پروجیکٹ رِپورٹ تیار کرنے میں کسانوں کی مدد او ررہنمائی پر زوردیا ۔سنہانے کہا کہ اُنہوںنے مختلف شعبوں کی ضروریات کو سمجھنے کیلئے مشن یوتھ اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ ضلعی سطح پر باقاعدہ میٹنگیں منعقد کرنے پر بھی زور دیا۔
لیفٹیننٹ گورنر کو آنے والے ’سٹیزن پورٹل فار گورنمنٹ سپانسرڈ سکیمز ‘ کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔ جلد ہی شروع ہونے والا پورٹل جو جموںوکشمیر بینک سے تیار کیا گیا ہے اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ جموںوکشمیر میں کام کرنے والے تمام بینک بغیر کسی رُکاوٹ کے سرکاری سکیموں کے تمام فوائد اہل اِستفادہ کنند گان تک پہنچائیں۔
یہ پورٹل ایک شہری کو او ٹی پی توثیق سے حکومت کے زیر اہتمام سکیموں کیلئے براہِ راست آن لائن درخواست دینے کے قابل بنائے گا اور اِس کی درخواست کی صورتحال آن لائن چیک کرے گا۔
یہ ایک مربوط ورک فلو میں شہریوں کی درخواستوں کو مناسب محکموں اور ٹیموں کو بھیجے گا/ روٹ کرے گا اور محکموں اور ٹیموں کو ان درخواستوں کو پروسیس کرنے اور متعلقہ مالیاتی ایجنسیوں کو بھیجنے/ روٹ کرنے کے قابل بنائے گا۔
میٹنگ میں انہیں مزید جانکاری دی گئی کہ مالیاتی ایجنسیاں ان درخواستوں کی پوسٹ پروسسنگ کے لئے اسٹیٹس کو اَپ ڈیٹ کرسکتی ہیں۔ یہ ایم آئی ایس اور رِپورٹنگ ڈیش بورڈ بنانے میں بھی سہولیت فراہم کرے گا ۔
تمام سکیموں او ردیگر پورٹلوں کو ایک پلیٹ فارم پر ضم کرنے او رپورٹل کو زیادہ اِنٹرا یکٹیو، کثیر لسانی او رشکایتی ازالے طریقہ کار کا ایک ماڈیول رکھنے کے اِمکانات تلاش کرنے کیلئے ہدایات دی گئیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

Next Post

میدانی علاقوں میں بارشیں گلمرگ میں تازہ برف باری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
بالائی حصوں میں ہلکی برفبار‘میدانی علاقوں میں بارشیں

میدانی علاقوں میں بارشیں گلمرگ میں تازہ برف باری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.