منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

سمارٹ سٹی…؟

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2023-03-03
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ڈونالڈ ٹرمپ !

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

ہمیں شہر خستہ کی ترقی ‘ اس کو خوبصورت بنانے ‘ اس میں تمام بنیادی ضرورتوں اور سہولیات کو دستیاب رکھنے ‘ ان میں بہتری لانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے … بھلا اعتراض ہو بھی کیسے سکتا ہے کہ… کہ بات اپنے شہر خستہ کی جو ٹھہری ۔آجکل سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شہر خستہ میں تعمیراتی کام جاری ہیں… شہر کو خوبصورت بنانے کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور… اور اس وعدے کے ساتھ ہو رہا ہے کہ شہر کو اس قدر خوبصورت بنایا جائیگا کہ… کہ اسے پہنچانا بھی نہیں جائیگا …ہمیں اس وعدے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہے… وعدہ کرنے والوں کی نیت پربھی کوئی شک نہیں ہے… حالانکہ ایک شخص اپنے اس شہر خستہ کو دوسرا وینس شہر بنانے کی باتیں کرتا تھا…صرف باتیں ۔ خیر ! ہمیں اگر کسی بات سے مسئلہ ہے تو… تو اس ایک بات سے مسئلہ ہے کہ ہمیں یہ ’آگ لگنے پر کنواں کھودنے‘ والی بات لگ رہی ہے … سمارٹ سٹی آج کا پروجیکٹ نہیں ہے… اب یہ کئی برسوں سے جاری ہے … کشمیر میں ہی نہیں بلکہ ملک کے دوسرے زائد از ایک سو شہروں میں جاری ہے … وہاں اس پروجیکٹ کے تحت شہر کو واقعی میں سمارٹ بنایا بھی گیا ہے اور… اور ہم اس دوڑ میں پیچھے نہیں بلکہ بہت پیچھے ہیں … کیوں ؟یہ ہماری سمجھ میں نہیں آرہا ہے… گزشتہ ایک آدھ سال پہلے شہر میں جن مقامات ‘ سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت رنگ لیا گیا ‘ آج ان سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کھودا گیا ہے‘ان کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے … اب ہمیں یہ سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کیا سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو رنگنا ‘ان پر تصاویر بنانا سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا حصہ تھا یا پھر ان مقامات ‘ ان سڑکوں اور فٹ پاتھوں کو کھودنا ‘ ان کی توڑ پھوڑ کرنا سمارٹ سٹی پروجیکٹ کا حصہ ہے ؟واللہ ہم پھر دہرا رہے ہیں کہ ہمیں …شہر کو خوبصورت بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے… لیکن نہ جانے کیوں شہر میں سمارٹ سٹی پروجیکٹ کی عمل آوری میں جس سمارٹ نس(Smartness) کا مظاہرہ کیا جانا چاہئے تھا وہ نہیں کیا جارہا ہے اور… اور بالکل بھی نہیں کیا جارہا ہے… اور خمیازہ عام لوگ اٹھا رہے ہیں…شہر خستہ میں سڑکوں کی توڑ پھوڑ کی وجہ سے بدترین ٹریفک جاموں کی شکل میں … اسکول جانے والے ننھے منھے بچے …سردی کے ان ایام میں صبح سویرے اسکول جانے کی صورت میں۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

Next Post

کنگز کا نیٹ رن ریٹ اس کے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امید ہے، میتھیو ویڈ

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ڈونالڈ ٹرمپ !

2025-05-13
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
Next Post
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا

کنگز کا نیٹ رن ریٹ اس کے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امید ہے، میتھیو ویڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.