منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کنگز کا نیٹ رن ریٹ اس کے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امید ہے، میتھیو ویڈ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-03
in کھیل
A A
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کراچی//
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگز کے آسٹریلوی کرکٹر اور جارح مزاج بیٹر میتھیو ویڈ کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کا نیٹ رن ریٹ اسے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امیدیں دے رہا ہے، اگر اگلے تین میچز جیت لیے تو پلے آف کیلئے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔
پشاور زلمی کیخلاف میچ میں کنگز کی شکست جو کہ عماد وسیم کی قیادت میں کھیلنے والی ٹیم کی سات میچز میں پانچویں شکست ہے، کے بعد پریس کانفرنس میں میتھیو ویڈ نے اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ کنگز نے بابر اعظم کی پشاور زلمی کو 7 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ کرنے کے بعد بڑا اسکور کرنے کا موقع دے دیا۔
میتھیو ویڈ نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز نے شاندار آغاز کیا تھا، پہلے بولنگ میں زبردست آغاز کیا، ایک ایسا اسٹارٹ جس کی ٹیم کو تلاش تھی اور پھر بیٹنگ میں بھی اچھی شروعات کیں لیکن مایوسی کی بات یہ ہے کہ دونوں شعبوں میں پشاور کو کم بیک کرنے کا موقع دے دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مایوسی کی بات ہے کہ ایک ٹیم کو 7 رنز پر 3 کھلاڑیوں سے محروم کرنے کے بعد اسے 200 کے لگ بھگ رنز بنانے کا موقع دے دیا گیا، اس کے بعد بیٹنگ میں ہماری صورتحال ایسی ہوگئی کہ ہمیں گیارہ بارہ رنز فی اوورز درکار تھے جو کہ ہمیشہ آسان نہیں ہوتے، تو جو نتیجہ آیا اس پر مایوسی ہے۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عامر کو ایک اوور مزید کروا دینے کا فیصلہ آسان نہیں تھا کیوں کہ عامر اہم بولر ہے اور اننگز کے اختتام پر بھی اس کی اہمیت ہے، یہ ان فیصلوں میں سے ایک تھا جو کپتان فیلڈ پر لیتا ہے، کبھی ایسا فیصلہ حق میں آتا ہے، کبھی حق میں نہیں آتا، آج حق میں نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش تو تھی کہ میچ فنش کریں کیوں کہ بطور ٹاپ آرڈر بلے باز یہ ان کا کام ہے، وہ ایک ایسی گیند کی تلاش میں تھے جس کو ہٹ کرسکیں، مگر بدقسمتی سے جس گیند کو ہٹ کرنے کی کوشش کی اس کو مس کر گئے۔
میتھیو ویڈ نے 41 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور وہ بارہویں اوور میں مجیب الرحمٰن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلوی کرکٹڑ نے کہا کہ ایک دو روز میں پھر سے موقع ملنا ہے اور اس بار کوئی غلطی کی گنجائش نہیں، کراچی کنگز کی پوری کوشش ہوگی کہ باقی تمام میچز جیت کر ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ تک جائے۔
انہوں نے کہا کہ نیٹ رن ریٹ خراب نہیں کیوں کہ کراچی کنگز جو میچز ہارا ہے وہ چھوٹے مارجن سے ہارا ہے اور یہ بیٹر نیٹ رن ریٹ ٹورنامنٹ میں بقاء کی امید ہے، کراچی کو اگلے تینوں میچز جیتنا ہیں اور یہی ٹیم کا فوکس ہے، امید ہے نتائج ٹیم کے حق میں ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سمارٹ سٹی…؟

Next Post

مارٹن گپٹل شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ سے متاثر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
بی سی سی آئی نے امپائرز کے لیے اے پلس کیٹگری شروع کی
کھیل

پھر بحال ہوگا آئی پی ایل، بی سی سی آئی جلد کرنے والا ہے نئے شیڈیول کا اعلان

2025-05-13
جوکووچ اوگر الیسیم کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر لوٹے
کھیل

جوکووچ نے فرنچ اوپن سے قبل لی جنیوا اوپن میں وائلڈ کارڈ انٹری

2025-05-12
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

روہت شرما کے بعد وراٹ کوہلی بھی ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کے خواہاں، بی سی سی آئی کو کیا مطلع!

2025-05-12
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ کو روہت شرما کی جگہ ہندوستان کا ٹیسٹ کپتان بنانا چاہیے: مدن لال

2025-05-12
تھرڈ امپائر کو مداخلت کرنی چاہیے تھی: رشبھ پنت
کھیل

رشبھ پنت کبھی دباؤ میں نہیں ہوتے: میانک یادو نے جدوجہد کرنے والے ایل ایس جی کپتان کی حمایت کی

2025-05-10
Next Post
شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم

مارٹن گپٹل شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ سے متاثر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.