ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

مارٹن گپٹل شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ سے متاثر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-03
in کھیل
A A
شاہین آفریدی میرے لیے نمبر ون بولر ہے: بابر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

کراچی//
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹر مارٹن گپٹل فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ سے خوب متاثر ہیں۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مارٹن گپٹل نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے لاہور میں شاندار بولنگ کی ہے انہوں نے جس طرح اسپیل کیا وہ میں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نہیں دیکھا، وہ متاثر کن ہیں امید ہے کہ ہمارے خلاف ایسا اسپیل نہیں کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے کہا کہ پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر جہاں ہماری ٹیم کو ہونا چاہیے تھا وہاں نہیں ہے، صورتحال آئیڈیل نہیں ہے اس مرحلے میں ہمارے لیے مزید ہارنے کے لیے کچھ نہیں ہے، ہارنا کوئی اچھی چیز نہیں ہے، ٹی ٹوئنٹی لیگ کرکٹ میں جیت کو عادت بنانا ہوتا ہے اور لیگ میں رہنے کے لیے اب ہمیں جیتنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، ہر میچ میں آپ انفرادی طور پر اچھا نہیں کر سکتے،کوشش ہے کہ اب جو مرحلہ ہے اس میں پہلے کے مقابلے میں اچھا کھیلوں۔
ایک سوال کے جواب میں مارٹن گپٹل نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا ٹیسٹ دیکھنے کے لیے وقت اچھا نہیں تھا سو رہا تھا لیکن جھلکیاں دیکھیں یہ ناقابل یقین ٹیسٹ میچ تھا، نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے غیرمعمولی فائٹ بیک کیا، ایک رن سے ٹیسٹ میں کامیابی کو فینز نے خوب پسند کیا ہو گا، ان کے پیسے پورے ہو گئے ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے ملک کے لیے ساڑھے چھ سال ٹیسٹ کرکٹ کھیلی ہے، مجھے نیوزی لینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا اچھا لگتا ہے، اب بھی کبھی موقع ملا تو میں اس موقع کو دونوں ہاتھوں سے حاصل کرنے کی کوشش کروں گا لیکن میں اندازہ نہیں لگا سکتا کہ مجھے یہ موقع کب ملے گا۔
واضح رہے کہ مارٹن گپٹل نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری اسکور کی لیکن اس کے بعد وہ کوئی لمبی اننگز نہیں کھیل سکے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کنگز کا نیٹ رن ریٹ اس کے ٹورنامنٹ میں بقاء کی امید ہے، میتھیو ویڈ

Next Post

ضروری نہیں ٹیم میں بڑے نام شامل ہوں، راشد خان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
راشد زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں

ضروری نہیں ٹیم میں بڑے نام شامل ہوں، راشد خان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.