بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-03-02
in تازہ تریں
A A
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

نئی دہلی /۲مارچ
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج پارلیمنٹ کے احاطے میں نیشنل ڈیفنس کالج (این ڈی سی)، نئی دہلی کے 63ویں کورس کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہندوستان نے ہمیشہ قومی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے نے اس میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
برلا نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان آج عالمی ترقی ، خوشحالی، امن اور استحکام میں اہم رول ادا کر رہا ہے ۔ ایک ایسے وقت میں جب قومی سلامتی کا منظرنامہ تیزی سے پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے ، سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن چکا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سائبر جنگ، منشیات، اسلحہ ، منی لانڈرنگ جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے جدید ٹکنالوجی کے ذریعے دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جمہوریت کے مندر پارلیمنٹ میں آکر وہ قانون سازوں کے طریقہ کار سے واقف ہوں گے ۔
لوک سبھااسپیکر نے کہا کہ ہندوستان کی جنگ لڑنے کی ایک طویل تاریخ رہی ہے اور ہمارے پاس فوجی حکمت عملی کی شاندار وراثت ہے ۔ چانکیہ کا ذکر کرتے ہوئے برلا نے کہا کہ جنگ کے اصول، سفارت کاری اور مستقبل کی جو حکمت عملی وغیرہ ان کے ذریعہ سکھائی گئی ہے ، وہ آج بھی سفارتی تعلقات کی پہچان ہیں۔
ہندوستان کے دفاعی شعبے میں حالیہ پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ ایک مضبوط ہندوستان کے لیے ایک مضبوط فوج بنانے کے لیے ہم نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے دفاع کو خود کفیل بنانے کی پہل کرتے ہوئے ایک مضبوط فوجی بنیاد رکھی ہے ۔
برلا نے کہا کہ دفاعی صنعتی راہداریوں کے قیام سے لے کر مینوفیکچرنگ سسٹم کے لیے سپلائی چین بنانے تک ، درآمدات پر انحصار کم کرنے سے لے کر دفاعی برآمدات بڑھانے تک اور زیادہ بجٹ مختص کرنے سے لے کر ’میک ان انڈیا‘کے ذریعے مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے تک، ہندوستان نے ہر سطح پر تیزیرفتار ترقی کی ہے اور دفاعی افواج کے درمیان ایک اہم کڑی کے طور پر کام کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جائیداد ٹیکس کے خلاف جموں میں تاجروں کا احتجاج

Next Post

سمارٹ سٹی…؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام
تازہ تریں

پی ڈی پی کا احتجاجی مارچ ناکام، کئی سرکردہ رہنما گرفتار

2025-07-02
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
تازہ تریں

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

2025-07-02
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی
تازہ تریں

راجوری کے کیری سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، پاکستانی گائیڈ گرفتار

2025-07-01
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
تازہ تریں

کپوارہ اور ادھمپور میں منیشات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-01
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

وادی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران بارشوں کا امکان

2025-07-01
سپریم کورٹ کا حکم، گیانواپی کی سیکورٹی سے متعلق عبوری حکم برقرار رہے گا
تازہ تریں

کولکاتہ میں قانون کی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کے معاملے کی از خود نوٹس، سی بی آئی تحقیقات کی درخواست

2025-07-01
بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر
تازہ تریں

بھارتی پابندی کے بعد پاکستان کی بحری تجارت متاثر

2025-06-30
’خود کومحفوظ محسوس کرتے ہیں‘ مقامی لوگوں کی گرمجوشی کو سراہتے ہیں‘
تازہ تریں

دو ماہ کے بعد کشمیر کے مغل باغات میں سیاحوں کی گہما گہمی

2025-06-30
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

سمارٹ سٹی…؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.