پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گول پولیس تھانے پر گرینیڈ حملے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان ضبط

ضبط شدہ مکانات کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال میں لایا گیا تھا:ایس آئی یو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-25
in اہم ترین
A A
گول پولیس تھانے پر گرینیڈ حملے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

جموں//
سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو ) نے گول اندھ دھماکے میں ملوث افراد کے دو مکان اور دکان کو ضبط کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیل کئے گئے مکانات کو دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے استعمال میں لایا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق سٹیٹ انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو )کی ٹیم نے جمعے کے روز گول اندھ دھماکے میں ملوث ملزمان کے دو مکان اور دکان کو اٹیچ کیا۔
ایک نوٹس کے مطابق منسلک کی گئیں جائیدادوں میں عبدالمجید لون کا ایک منزلہ مکان، محمد فاروق کا گھر اور شاہ الدین پڈیار کی ادویات کی دکان شامل ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر۶۹کے تحت مقدمہ درج ہے اور وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضبط شدہ مکانات کو دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے استعمال میں لایا گیا تھا۔
اُن کے مطابق ضبط شدہ مکانات اور دکان کو کوئی فروخت نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس ۲؍ اگست کو رامبن کے گول علاقہ میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے پولیس چوکی گول پر گرینیڈ سے حملہ کیا تھا۔گرینیڈ پولیس اسٹیشن کے باہر پھٹ گیا۔ اس حادثہ میں دو پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی تھیں۔وہیں رامبن پولیس نے ۷۲ گھنٹوں کے بعد اس کیس کو حل کرنے کا دعوی کیا تھا۔پولیس نے اس حملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا تھا۔
ایس ایس پی رامبن، موہتا شرما نے ایک پرس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پولیس پوسٹ پر ہوئے گرینیڈ حملہ کے فوری بعد ایک کیس۹/۲۰۲۲درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی تھی۔
ایس ایس پی راجوری نے مزید کہا کہ پولیس نے ایک شخص شاہ دین پڈیار ولد عبدالستار پڈیار ساکنہ گول، رام بن کو فوری طور حراست میں لیا، جس نے گول علاقے میں عسکریت پسندی کو پھر سے ایک نئی جلا بخشنے کے لیے غزنوی فورس نام کی تنظیم کا سرگرم رکن ہونے کا اعتراف کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر میںشبانہ درجہ حرارت میں بتدریج بہتری درج

Next Post

رام بن :حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی پاداش میں سرکاری استاد معطل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

رام بن :حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے کی پاداش میں سرکاری استاد معطل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.