جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home رائے

وادی میں گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-25
in رائے, مقامی خبریں
A A
وادی میں گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
جموں کشمیر میں گردوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، اور ڈاکٹروں، انفراسٹرکچر کی کمی کے باعث گردوں کے مریض پریشانیوں میں مبتلا ہے۔ مریضوں کو علاج و معالجہ خاص کر ڈائلسز کے لیے مجبوراً نجی طبی مراکز کا رخ کرنا پڑتا ہے۔کیونکہ مریضوں کو سرینگر کے سکمز ہسپتال میں ہی ڈائلسز کے حوالہ سے مکمل علاج فراہم کیا جاتا ہے تاہم سکمز، صورہ میں مریضوں کو علاج کے لئے مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔
گردوں کی بڑھتی بیماری کے کیسز کی وجہ سے اب ہر قصبہ میں نجی ڈائلسز سینٹر قائم ہو رہے ہیں جہاں مریضوں کو ہر ماہ ہزاروں روپئے خرچ کرنے پڑ رہے ہیں جس سے لوگوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غریب افراد کے لئے گردے کا علاج کرنا کسی بوجھ سے کم معلوم نہیں ہتا، وہیں متوسط آمدن والے افراد بھی اس بیماری کی وجہ سے، علاج کے لیے، پیسے جمع کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
کشمیر کے سب سے بڑے اسپتال سکمر، صورہ میں شعبہ نفرولوجی کی ایک تحقیق کے مطابق جموں و کشمیر کی کل آبادی کے دس فیصد افراد گردے کی بیماری سے جوجھ رہے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق سکمز میں ہر برس ۴۰ ہزار ایسے مریض آتے ہیں جن کو گردوں کی بیماری کے علاج کے لئے یہاں داخل کیا جاتا ہے۔ سکمز رپورٹ کے مطابق بیشتر مریضوں کے گردوں میں پتھری پائی جاتی ہے جس کی بنیادی وجہ غیر معیاری غذا اور ناصاف پانی کا استعمال بتایا جا رہا ہے۔
جہاں وادی کشمیر میں گردے کے عارضہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے وہیں سرکار طبی سہولیات اور ہسپتالوں میں معقول نفرولجسٹ تعینات کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ حکومت کی اس کوتاہی کا استفادہ نجی شعبہ کو ہو رہا ہے اور اب تقریبا ہر قصبہ میں ڈائلسز مراکز قائم کیے جا رہے ہیں اور ایک کثیر رقم کے عوض مریضوں کی ڈائلسز انجام دی جا رہی ہے۔
کشمیر کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر مشتاق راتھر، نے بتایا کہ ’’اب ہر ضلع ہسپتال میں ڈائلسز مرکز قائم کیا گیا ہے جس میں دس بیڈ ہوں گے۔‘‘ انکا کہنا ہے کہ ہر ہسپتال میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملہ کو ڈائلسز ٹریننگ دی گئی ہے۔ تاہم انہوں نے عوام سے علاج کے ساتھ ساتھ پرہیز کرنے کی بھی تلقین کرتے ہوئے کہا: ’’پرہیز نہ کرنے کی وجہ سے گردوں کے عارضہ میں مبتلا فراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مریضوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی احتیاط اور پرہیز سے کام لینا چاہئے تاکہ وہ گردوں سمیت دیگر امراض کا شکار نہ ہوں۔‘‘
ناظم صحت نے مزید کہا کہ محکمہ صحت آنے والے دنوں میں عوام میں گردے کی صحت اور بیماریوں، احتیاط اور پرہیز کے متعلق آگاہی مہم شروع کرنے جا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس مہم میں ماہر ڈاکٹرز عوام کو بیدار کریں گے کہ گردوں کو طرح طرح کی بیماری سے کیسے بچایا جا سکے تاکہ علاج کی ضرورت ہی نہ پڑے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام سڑک حادثے میں کمسن بچی از جان

Next Post

انتخابی بائیکاٹ کو مفتی اور عبداللہ خاندانوں نے اپنا سیاسی ہتھیار بنایا تھا :چگ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

انتخابی بائیکاٹ کو مفتی اور عبداللہ خاندانوں نے اپنا سیاسی ہتھیار بنایا تھا :چگ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.