جموں//
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے جموں وکشمیر سمیت ملک کے ۶۴مقامات پر چھاپے مارے جس دوران اہم کاغذات کو ضبط کیا گیا۔
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے منگل کے روز ملک کی مختلف ریاستوں میں ۶۴مقامات پر چھاپے مارے ۔
معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر میں بری برہمنہ علاقے میں معروف کمپنی کے آفس پر چھاپہ ڈالا گیا اور وہاں پر تلاشی لی گئی۔
بتادیں کہ مالی بد عنوانی کے سلسلے میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے چھاپے ڈالے ۔
دریں اثنا جموں سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے وابستہ مختلف ٹیموں نے بری برہمنہ انڈسٹریل ایریا میں چھاپے مارے اور وہاں کاغذات کی باریک بینی سے جانچ پڑتال شروع کی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ بری برہمنہ انڈسٹریل ایریا میں چار یونٹوں پر مختلف ٹیموں کی جانب سے چھاپے مارے گئے اور وہاں اہم کاغذات کو ضبط کیا گیا ۔
ذرائع کا کہنا مالی بد عنوانی کی اطلاع ملنے کے بعد انکم ٹیکس نے کارروائی کو انجام دیا ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔