اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

حج۲۰۲۳:’یو ٹی سے دس ہزار لوگ حج کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں‘

اس مرتبہ بھی ۷۰ برس سے زائد عمر کے افراد میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی:سفینہ بیگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-12
in مقامی خبریں
A A
حج ۲۰۲۲:سعودی عرب نے ۱۰ لاکھ زائرین کو حج کی اجازت دے دی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

سرینگر///
جموں کشمیر حج کمیٹی کی چیئر پرسن‘ سفینہ بیگ نے کہا ہے کہ امسال یو ٹی سے دس ہزار لوگ حج کی سعادت حاصل کر سکتے ہیں ۔
سرینگر میں ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بیگ نے کہا کہ اس مرتبہ گزشتہ برس کے مقابلے میں حج سستا کیا گیا ہے اور امید ہے جموں و کشمیر سے اس سال تقریباً ۱۰؍ ہزار عازمین سفر محمود پر جائیگا۔
جموںکشمیر حج کمیٹی کی چیئرسن نے کہا کہ فارم آن لائن اب دستیاب ہوگے وہ بھی بالکل مفت۔ایسے میں عازم کو حج ہاوس میں فارم جمع کرنے کے بجائے آن لائن فارم جمع کرنے ہوں گے۔
بیگ نے کہا کہ اب وہ عازم بھی دوبارہ حج کے لیے اہل ہوں گے جنہوں نے خود حج تو کیا ہوگا لیکن اہلیہ کے ساتھ پھر سے جانے کی خواہش رکھتے ہوں۔انہوں نے کہا یہ ایک اہم اور مثبت اقدام ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے کہا اس مرتبہ بھی ۷۰ برس سے زائد عمر کے افراد میں قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔
پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ بنا محرم کے بھی چار خواتین گروپ کی صورت میں بیت اللہ زیارت کے لیے اب جاسکتے ہیں۔ بیگ نے حج ۲۰۲۳ کے تعلق سے حج کمیٹی آف انڈیا کے ساتھ کی گئی تیاریوں، کوٹے اور سہولیات کے تعلق سے ایک اہم اور خصوصی میٹنگ میں لیے گئے کئی فیصلوں کا بھی تذکرہ کیا۔
حج کمیٹی کی چیئر پرسن نے کہا کہ میٹنگ میں وی آئی پی کوٹہ ختم کرنے کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے اور اس خاص کوٹے کے تحت سفارش کی بنیاد پر پانچ سے دس افراد حج پر جاسکتے تھے۔ایسے میں وی آئی پی کوٹے کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اب اس کوٹے کے تحت بیت اللہ پر کوئی نہیں جاسکتا ہے اور اس اہم اقدام سے حج کی خواہش رکھنے والے عام عازمین کو فائدہ ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی حکومت کے درمیان مکمل بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ بھارت سے حج ۲۰۲۳ کے لیے ایک لاکھ۷۵ ہزار سے زائد عازمین حج کا مقدس فریضہ ادا کریں گے،جس میں جموں و کشمیر کے تقریباً ۱۰ ہزار عازمین بھی شامل ہونگے۔
حال ہی میں حج کمیٹی آف انڈیا نے حج۲۰۲۳ کی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے کہا ہے کہ امسال حج بیت اللہ جانے کے لیے ۲۵؍ایمبارکمنٹ پوائنٹس ہوں گے جبکہ حج کے درخواست فارم ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
ایسے میں ہفتے کے روز جموں وکشمیر حج کمیٹی کی چیئرسن‘ سفینہ بیگ نے حج ۲۰۲۳ کی پالیسی اور اس میں لائی گئی اہم تبدیلوں اور دیگر اٹھائے گئے اقدامات کے تعلق سے میڈیا کو جانکاری دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۳۷۰ کی منسوخی :’دہشت گردی کے واقعات کم‘

Next Post

جموں میں جونیئر انجینئر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
کشمیر میں ایندھن کی کوئی قلت نہیں‘۱۵دن کا ذخیرہ موجود:گرگ
اہم ترین

ڈویژنل کمشنر کا سرینگر  رنگ روڈ فیز ٹو اور ٹو اے  کی رکاوٹیں دور کرنے کا جائزہ

2026-09-13
’۱۸ہزارمیگاواٹ آبی بجلی صلاحیت میں سے اب تک۳۵۰۰ میگاواٹ تیار‘
کاروبار

سنگ پورہ–ویلّو سرنگ منصوبے پر تعطل ختم، 3567 کروڑ روپے کا منصوبہ آگے بڑھنے کو تیار

2026-09-12
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی صدارت میں  وزراء کونسل کا اجلاس منعقد

2026-09-11
اہم ترین

جموں و کشمیر ایک بار پھر  عالمی فلم سازی کا مرکز بن  سکتا ہے: مرکزی وزیر مروگن

2026-09-11
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی
اہم ترین

دہلی دھماکہ: این آئی اے کی  قاضی گنڈ میں ملزم کے گھر تلاشی

2026-09-08
Next Post
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس

جموں میں جونیئر انجینئر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.