سرینگر/10 فروری
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر،جموں قومی شاہراہ پر کئی جگہوں پر چٹانیں کھسک آنے سے ٹریفک کی نقل و حمل جمعرات کی شب سے مسلسل بند ہے ۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر مہر، پانتھیال اور کیفٹیریا موڑ پر گذشتہ شب سے رک رک کر چٹانیں کھس آ رہی ہی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے ۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ سے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے اور شاہراہ صاف ہونے کے بعد ہی ٹریفک کو بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے لوگوں سے شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
بتادیں کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گونا گوں مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا ہے ۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے جہاں بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی کمی پیدا ہوجاتی ہے وہیں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے ۔