بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

عالمی یوم صحت پر وزیراعظم نے سرکاری اسکیموں کی ستائش کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-08
in قومی خبریں
A A
مودی نے ڈانڈی مارچ کی برسی پرمہاتما گاندھی اوردیگران کو خراج عقیدت پیش کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو عالمی یوم صحت کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی اور لوگوں کو سستی صحت خدمات مہیا کرانے کے لئے سرکاری اسکیموں کی تعریف کی۔
عالمی یوم صحت پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر مودی نے ٹوئٹر پر سنسکرت کا ایک شلوک شیئر کیا، جس کا مطلب ہے ’اچھی صحت سب سے بڑی نعمت ہے، صحت سب کا ذریعہ ہے‘۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا ’’آروگیم پرم بھاگیہم سواستم سروارتھاسادھنم‘۔
انہوں نے کہا ’’عالمی یوم صحت مبارک باد۔ ہر کسی کو اچھی صحت اور تندرستی کا آشیرواد ملے۔ آج کا دن صحت کے شعبے سے وابستہ تمام لوگوں سے اظہار تشکر کرنے کا بھی ہے۔ یہ ان کی محنت ہے جس نے ہمارے سیارے کو محفوظ رکھا ہے‘‘۔
اس کے علاوہ آیوشمان بھارت اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت شہریوں کو سستی صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ’’حکومت ہند ملک کے صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے۔ ہماری توجہ شہریوں کو اچھے معیار اور سستی صحت خدمات کو یقینی بنانے پر ہے۔ یہ ہر ہندوستانی کے لیے فخر کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں دنیا کی سب سے بڑی صحت کی اسکیم آیوشمان بھارت نافذ ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ (مسٹر مودی) پی ایم جن اوشدھی جیسی اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کرتے ہیں تو انہیں بہت خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سستی صحت خدمات پر ہماری توجہ غریب اور متوسط ​​طبقے کے لیے اہم بچت کو یقینی بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہم اپنے آیوش نیٹ ورک کو مضبوط کر رہے ہیں تاکہ مجموعی صحت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
مسٹر مودی نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ’’ پچھلے آٹھ سالوں میں میڈیکل ایجوکیشن سیکٹر میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ بہت سے نئے میڈیکل کالج کھلے ہیں۔ مقامی زبانوں میں میڈیسن کی تعلیم کو فعال کرنے کی ہماری حکومت کی کوشش سے بے شمار نوجوانوں کو مدد ملی ہے‘‘۔
واضح رہے کہ ہر سال 7 اپریل کو عالمی یوم صحت کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ صحت کی اہمیت اور معیار زندگی کے بارے میں بیداری پھیلائی جا سکے۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

این سی سی، این ایس ایس اور ہوم گارڈ کوبھی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم سے جوڑیں: شاہ

Next Post

سری لنکا میں بھکمری کے حالات، دن میں 13 گھنٹے بجلی کی کٹوتی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

مودی کل گجرات اور مہاراشٹر کادورہ کریں گے ، 35,000 کروڑ روپے کے متعدد منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے

2026-09-08
مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی
قومی خبریں

مضبوط طلب اور معاشی اعداد و شمار سے کاروباری اعتماد کئی سہ ماہیوں کی بلند ترین سطح پر: سی آئی آئی

2026-09-08
ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان
قومی خبریں

ستیہ نکیتن عمارت حادثے کے بعد وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا فوری کارروائی کا حکم، پوری دہلی میں حفاظتی معائنہ شروع کرنے کا اعلان

2026-09-08
انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح
قومی خبریں

انّ پورنا دیوی بدھ کو وارانسی میں نویں راشٹریہ پوشن ماہ کا کریں گی افتتاح

2026-09-08
قومی خبریں

ستیہ نکیتن معاملے میں جنوبی زون کے ڈپٹی کمشنر سمیت پانچ حکام معطل

2026-09-08
قومی خبریں

ماروتی سوزوکی منتخب ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی

2026-09-08
قومی خبریں

ملک میں پرکشش طبی سیاحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے پانچ نکاتی منصوبہ پیش: پیوش گوئل

2026-09-08
قومی خبریں

کلکتہ ہائی کورٹ کو بل بورڈ ہٹانے کے خلاف ترنمول کی عرضی پر جلد سماعت کا حکم

2026-09-08
Next Post
سری لنکا میں ڈیزل ختم ، مشتعل مظاہرین نے صدارتی محل پردھاوا بول دیا

سری لنکا میں بھکمری کے حالات، دن میں 13 گھنٹے بجلی کی کٹوتی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.