سرینگر//
جموں کشمیر سے عمرہ پر گئی ایک خاتون کا واپسی پر انتقال ہو گیا ہے‘جبکہ لاش کو گھر لانے کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
کے مطابق جنوبی کشمیر کے ترال علاقے سے وابستہ مصرہ بیگم زوجہ عبدالرشید میر ساکن امیر آباد عمرہ سے واپس لوٹتے ہی راستے میں ہی انتقال کر گئی۔
مرحومہ اپنے خاوند اور بیٹے کے ساتھ عمرہ پر گئی تھی۔ تاہم، واپسی میں ان کی طبیعت جہاز میں بگڑ گئی جس کے بعد ان کو راجستھان کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ جانبر نہیں ہو سکی۔
مرحومہ کی لاش کو کل آبائی گاوں واپس لایا جا رہا ہے جس کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
ادھر مرحومہ کے آبائی گاؤں امیرآباد ترال میں خبر سنتے ہی کہرام مچ گیا۔