جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

بھارت جیسے سیکولر ملک میں مذہبی منافرت کی گنجائش نہیں: سپریم کورٹ

’ اس کا حل اسی وقت نکل سکتا ہے جب حکومت خود اسے ایک مسئلہ سمجھے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-02-08
in مقامی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر// (ویب ڈیسک)
بھارت کی سپریم کورٹ نے نفرت انگیز بیانات سے متعلق ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جیسے سیکولر ملک میں مذہب کی بنیاد پر منافرت پھیلانے اور جرائم کی گنجائش نہیں ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
سپریم کورٹ نے ملک میں بڑھتی ہوئی مبینہ منافرت کو ایک مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حل اسی وقت نکل سکتا ہے جب حکومت خود اسے ایک مسئلہ سمجھے۔
جسٹس کے ایم جوزف اور بی وی ناگ رتنا پر مشتمل بینچ نے کہا کہ جب نفرت انگیز جرائم کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی تو پھر ایک ایسا ماحول پیدا ہوتا ہے جو بہت خطرناک ہوتا ہے۔ لہٰذا ہماری زندگیوں سے منافرت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
بینچ نے زور دے کر کہا کہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہر شہری کو ایسے جرائم سے تحفظ فراہم کرے۔
بینچ نے اتر پردیش (یو پی) حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل کے ایم نٹراج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ اس بات کو تسلیم نہیں کریں گے کہ ملک میں مذہب کی بنیاد پر نفرت انگیز جرائم ہو رہے ہیں؟
عدالت کا کہا تھا کہ جب آپ ایسے واقعات کے خلاف ایکشن لیں گے تو بھارت ترقی یافتہ ممالک کے برابر آئے گا۔
عدالت نے ایک مسلمان شخص کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے یہ ریمارکس دیے۔ اس درخواست میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ جولائی ۲۰۲۱ میں نوئڈا سے بذریعہ کار علی گڑھ جا رہے تھے کہ کچھ مشتبہ افراد نے مذہب کی بنیاد پر ان پر حملہ کیا اور بدسلوکی کی۔ اس شخص کے مطابق پولیس نے اس کی شکایت درج نہیں کی تھی۔
بینچ نے کہا کہ اگر کوئی شخص پولیس کے پاس جاتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے ٹوپی پہن رکھی تھی، میری داڑھی نوچی گئی اور مذہب کی بنیاد پر مجھے گالیاں دی گئیں اور پھر بھی پولیس اس کی شکایت درج نہیں کرتی ہے تو یہ ایک مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ۲۱ ؍اکتوبر کو سپریم کورٹ نے دہلی، اترپردیش اور اتراکھنڈ کی حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ نفرت انگیزی کے خلاف شکایت کا انتظار کیے بغیر کارروائی کریں۔
سپریم کورٹ نے تین فروری کو ہیٹ اسپیچ کے ایک معاملے پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے آرڈر کے باوجود نفرت انگیز تقریروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔ اگر عدالت سے بار بار یہ کہا جائے کہ وہ ایسے بیانات کو روکنے کے لیے کچھ کرے تو عدالت کی بار بار سبکی ہوگی۔
حکومت نفرت انگیزی کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے الزامات کی تردید کرتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جو بھی امن و امان کو تباہ کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمرہ کی ادائیگی سے واپسی پر ترال کی خاتون دوران سفر فوت

Next Post

لوہے کی سلاخ لگنے سے ڈرائیور از جان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

لوہے کی سلاخ لگنے سے ڈرائیور از جان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.