جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

غیر مقامی باشندوں پر حملوں میں ملوث جنگجوؤں کی شناخت ہو چکی :کمار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-07
in مقامی خبریں
A A
سوپورمیں بینکر پر پیٹرول بم پھینکنے والی برقعہ پوش خاتون کی شناخت کی گئی ہے:کمار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

سرینگر//
انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بدھ کے روز کہا کہ ضلع پلوامہ میں غیر مقامی باشندوں پر حملہ کرنے والے جنگجووں کی شناخت ہو چکی ہے اور بہت جلد اُنہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
کمار نے کہاکہ پچھلے چار ماہ کے دوران سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں۶۶جنگجو مارے گئے ۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ ضلع پلوامہ میں غیر مقامی شہریوں اور شوپیاں میں کشمیری پنڈت پر حملے کے بعد حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے رات کا گشت تیز کیا ہے تاکہ جنگجووں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ پلوامہ ضلع میں غیر مقامی شہریوں پر حملوں میں ملوث ملی ٹینٹوں کی شناخت ہو چکی ہے اور بہت جلد اُنہیں انجام تک پہنچایا جائے گا۔
اُن کے مطابق جن علاقوں میں کشمیری پنڈت اور غیر مقامی شہری رہائش پذیر ہیں وہاں پر رات کا گشت تیز کیا گیا ہے اور ان علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ٹارگیٹ کلنگ کی روکتھام کی خاطر ایسا کرنا ناگزیر بن گیا تھا۔
آئی جی کشمیر کا مزید کہنا تھا کہ بدھ کے روز ترال میں ہوئے تصادم میں دو جنگجو مارے گئے اور وہ کھنموہ میں سرپنچ سمیر احمد کے قتل میں براہ راست ملوث تھے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں سری نگر میں سرگرم تھے اور حال ہی میں وہ ترال پہنچے ۔اُن کے مطابق دسمبر سے لے کر مارچ تک وادی کشمیر میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم آرائیوں میں۶۶جنگجو مارے گئے جن میں جیش کے کئی کمانڈر بھی شامل ہیں۔
کمار نے بتایا کہ غیر ملکی جنگجو اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کی خاطر مقامی ملی ٹینٹوں کو ہی کارروائیاں انجام دینے کی خاطر آگے لا رہے ہیں تاہم سیکورٹی ایجنسیاں غیر ملکی ملی ٹینٹوں کو ٹریک کرنے کام میں جٹ گئی ہے اور انہیں بھی بہت جلد یا تو گرفتار کیا جائے گا یا پھر اُنہیں انکاونٹروں کے دوران مار گرایا جائے گا۔
دریں اثنا شوپیاں اور پلوامہ اضلاع میں رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کے لئے سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں اور پلوامہ میں سیکورٹی فورسز نے نہ صرف رات کا گشت بڑھایا ہے بلکہ جن علاقوں میں کشمیری پنڈت مقیم ہیں وہاں پر سیکورٹی فورسز کو بھی تعینات کیا گیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’تنخواہ واگذر کی جائے ‘:محکمہ سری کلچر کے عارضی ملازمین کا سرینگر میں احتجاج

Next Post

سری گفواہ اسلام آباد سڑک حادثے میں ۶ سیاح زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’راجوری پونچھ میں دہشت گردی نیٹ ورک کیخلاف کارروائیاں تیز کی جائیں‘
اہم ترین

راجوری میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر شروع

2026-05-24
برنہ وار چرار شریف میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک
اہم ترین

پہلگام میں آسمانی بجلی گرنے سے۶۰ سے زائد بھیڑ بکریاں ہلاک

2026-05-22
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
اہم ترین

 پونچھ میں دراندازی کی  کوشش میں دہشت گرد ہلاک

2026-05-13
چین کے وزیر خارجہ کا دعویٰ بھی مسترد:’’کسی تیسرے فریق کی مداخلت نہیں‘‘
اہم ترین

 پاکستان میں کوئی بھی دہشت گرد پناہ گاہ محفوظ نہیں:فوج

2026-05-08
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ایل او سی پر انسدادِ دراندازی کا جائزہ‘ اعلیٰ فوجی افسر کا اکھنور سیکٹر کا دورہ

2026-04-14
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
اہم ترین

دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بعد کٹھوعہ میں تلاشی مہم

2026-04-14
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

جموں کے سامبا میں بین الاقوامی  سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار

2026-03-26
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے قریب بارہمولہ میں گولہ ناکارہ بنا دیا گیا

2026-03-26
Next Post
ہندواڑہ سڑک حادثے میں ڈرائیور ہلاک

سری گفواہ اسلام آباد سڑک حادثے میں ۶ سیاح زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.