سرینگر///
انتہائی ہائی الرٹ کے بیچ ۲۶جنوری کے موقعہ پر مو بائل سروس کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ خدمات پر کوئی پابندی عائد نہیں رہی اور موصلاتی نیٹ ورک معمول کے مطابق کام کرتا رہاجس کے باعث صارفین نے راحت کی سانس لی۔
گذ شتہ کئی برسوں کے دوران ۲۶جنوری کے موقعہ پرحفا ظتی اقدام کے پیش نظر مو بائل سروس کے ساتھ ساتھ انٹر نیٹ خدمات بھی بند کر دجاتی تھیں تا ہم اس سال موبائیل سروس اور انٹر نیٹ خدمات فراہم کر نے والی کمپنیوں بی ایس این ایل ،ائیر ٹیل ،ائیر سیل ،ووڈا فون اور ریلائنس نیٹ ورک معمول کے مطابق کام کرتے رہیں اور ان پر کسی بھی قسم کی پابندی عائدنہیںتھی جس کے باعث صارفین نے راحت کی سانس لی۔
قابل ذکر ہے کہ ماضی میں۲۶جنوری اور ۱۵؍اگست کے مواقعوںپر جنگجویانہ حملوں کے پیش نظر مو بائل سروس اور انٹر نیٹ خدمات بند رکھی جاتی تھیںاور بعد دوپہر کے بعدبحال کی جاتی تھیں۔