بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

شہریوں پر حملے‘جنگجوؤں کی مایوسی کی علامت:دلباغ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-04-06
in اہم ترین
A A
ٹارگیٹ کلنگ چیلنج ہے‘ اس سے مضبوطی سے نمٹا جا رہا ہے :دلباغ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

سرینگر//(ندائے مشرق خبر)
جموں کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے منگل کو کہا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شہریوں پر حالیہ حملے جنگجو گروپوں کی مایوسی کی علامت ہے۔
پولیس سربراہ نے کہا’’یہ کارروائیاں محض دہشت گرد گروہوں کی مایوسی اور پاکستان میں بیٹھے ان کے آقاؤں کے حکم کی وجہ سے ہیں۔ یہ ہمیں اپنے فرائض کی انجام دہی اور ہر قیمت پر امن کو یقینی بنانے سے باز نہیں آئے گا۔ سیکورٹی فورسز اس کیلئے پرعزم ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں برداشت نہیں کی جائیں گی اور قصورواروں کے خلاف بروقت کارروائی کی جائے گی۔
دلباغ کاکہنا تھا’’یہ حملے قابل مذمت ہیں اور سول سوسائٹی میں ان کی بجا طور پر مذمت کی گئی ہے۔ یہ حرکتیں غیر انسانی ہیں اور اسے کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘۔
پولیس سربراہ نے سی آر پی ایف کے ہیڈ کانسٹیبل وشال کمار کی میت پر گلہائے عقیدت ادا کرنے کے بعد پی ٹی آئی کو بتایا۔کمارپیر کو مائسمہ میںجنگجوؤں کے حملے میں مارا گیا تھا۔
پیر کو دو دیگر واقعات میں پلوامہ میں ایک جنگجویانہ حملے میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے جبکہ شوپیاں میں اسی طرح کے ایک حملے میں ایک کشمیری پنڈت دکاندار زخمی ہوا۔
جموں کشمیر پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں گذشتہ تین مہینوں کے دوران۴۲جنگجو مارے گئے ۔
پولیس سربراہ نے کہا کہ گذشتہ تین مہینوں کے دوران۴۲جنگجو مارے گئے جبکہ گذشتہ ایک برس کے دوران ۳۲غیر ملکی جنگجو مارے گئے ۔
جنگجو اعانت کاروں کی تعداد میں ہو رہے اضافے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ جنگجو اعانت کاروں کی موجودگی ہمیشہ رہی ہے اگر آج تعداد زیادہ ہے تو کارروائیاں بھی تیز ہو رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کشمیر میں امن کے قیام کیلئے اپنے فرائض ڈٹ کر انجام دیتے رہیں گے ۔
سنگھ نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران۳۲غیر ملکی جنگجو بھی مارے گئے ۔
سی آر پی ایف اہلکاروں پر حملے کو گٹھیا حرکت قرار دیتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ ایسی حرکت کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا’’ہم شہید ہونے والے سی آر پی ایف اہلکار کو سلام پیش کرتے ہیں اور زخمی اہلکار کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتے ہیں‘‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان کے مہینے میں دنیا بھر میں امن کیلئے دعائیں مانگی جاتی ہیں اور اس مہینے میں اس طرح کے واقعات کی کشمیر کی سول سوسائٹی نے مذمت کی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کافی عرصے بعد کار و باری سرگرمیاں بحال ہوئیں،تشدد کا مقصد کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا ہے :سجادلون

Next Post

جنگجویانہ سرگرمیوں میںاضافہ کے بیچ وادی بھر میں سیکورٹی بندوبست سخت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

میڈیکل انٹرنوں کی ہڑتال ختم

2026-09-09
وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ
اہم ترین

کشمیر میں علاقائی سنیما کے لیے بے پناہ امکانات موجود ہیں: پنکج ترپاٹھی

2026-09-09
کپوارہ میں ایل او سی پر در اندازی کی الگ الگ کوششوں میں تین ملی ٹنٹ جاں بحق:فوج
اہم ترین

پونچھ کی سرحدی باشندی دہشت گردی خطرات سے خبردار

2026-09-09
سری نگر ہوائی اڈے پر پیر اور منگل کی رن وے بندش کا فیصلہ واپس
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کا سیلابی راحت‘بازآبادکاری اور بحالی کے کاموں کاجائزہ

2026-09-09
ڈانگری گاؤں میں سی آر پی ایف اہلکاروں کی اضافی تعیناتی کا عمل شروع
اہم ترین

جموں خطے میں۲۱ مقامات پر فوج کی جگہ سی آر پی ایف تعینات ہوگی

2026-09-09
انٹرنزکی زبانی یقین دہانی مسترد‘ہڑتال جاری
اہم ترین

ایس کے آئی ایم ایس  کالج کا ہڑتالی میڈیکل انٹرنز کو شوکاز نوٹس

2026-09-09
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر  کو جموں و کشمیر کا اضافی چارج

2026-09-09
اہم ترین

اسمبلی سیکریٹریٹ میں  جے کے اے ایس افسر  کی تعیناتی منسوخ

2026-09-09
Next Post
شہر کے قلب میں فورسز پر حملہ‘اہلکار ہلاک

جنگجویانہ سرگرمیوں میںاضافہ کے بیچ وادی بھر میں سیکورٹی بندوبست سخت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.