جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ملک کو جوڑنے کا کام تومودی جی کر رہے ہیں

راہول ملک کو توڑنے کیلئے یاترا پر نکلا ہے : رینا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-19
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

جموں//
جموںکشمیر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)یونٹ کے صدر ‘رویندر رینا نے کہاکہ کانگریس نے ہی جموں کشمیر کا بیڑا غرق کیا۔
رینا نے کہاکہ راہول گاندھی سے جموںکشمیر کے لوگ سوال کر رہے ہیں کہ یہاں پر ملی ٹینسی کو کس نے فروغ دیا ، لداخ ، پاکستانی زیر قبضہ کشمیر، اکسائی چن، گلگت بلتستان کو کس نے پاکستان اور چین کے حوالے کیا ۔ اس کا کانگریس اور راہول گاندھی کو جوب دینا ہی پڑے گا ۔
ان باتوں کا اظہاربی جے پی یونٹ صدرنے جموں میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
رینا نے کہاکہ جموں کشمیر میں امن و امان کے قیام کی خاطر موجودہ مرکزی حکومت زمینی سطح پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ جموںکشمیر کے سبھی طبقوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر موجودہ حکومت کوشاں ہے ۔اُن کے مطابق کانگریس نے جموں وکشمیر کا بیڑ ا غرق کیا ۔
بی جے پی یونٹ صدرنے کہاکہ آج راہول گاندھی بھارت جوڑو یاترا پر نکلا ہے لیکن جموںکشمیر کے لوگ اُن سے سوال کر رہے ہیں کہ جموں کشمیر میں حالات کو درہم برہم کرنے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ؟
رینا نے کہاکہ کانگریس نے جموں کشمیر کو ہر ایک شعبے میں پیچھے رکھا اور لوگوں کے حقوق سلب کئے ۔
بی جے پی کے یونٹ صدر نے راہو ل گاندھی سے سوال کیا کہ سال ۱۹۴۷میں ملک کیوں ٹوٹا ، یونین ٹریٹری لداخ میں گلگت بلتستان، اکسائی چن اور پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کو کس نے چین اور پاکستان کے حوالے کیا؟انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس لیڈر شپ نے ہی چین اور پاکستان کو اراضی فراہم کی ۔
رینا نے کہاکہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کو کیسے فروغ ملا یہ راہول گاندھی سے پوچھا جاسکتا ہے کیونکہ۴۰برسوں تک کانگریس نے جموں وکشمیر اور ملک میں حکومت کی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس نے ہمیشہ ملی ٹینسی کے حوالے سے نرم گوشہ رکھا جس وجہ سے یہاں بے گناہ لوگ مارے گئے ۔
بی جے پی کے یونٹ صدرنے کہاکہ جموںکشمیر کو برباد کرنے کا کام کانگریس نے کیا ہے ۔اُن کے مطابق موجودہ سرکار سب کا ساتھ‘ سب کا وشواس کو دھیان میں رکھ کر کام کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک کو جوڑنے کاکام مودی جی کر رہے ہیں اور راہول گاندھی ملک کو توڑنے کی خاطر یاترا پر نکلا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوپور ہسپتال میں نو مولود بچے کی لاش برآمد

Next Post

راجوری میں آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ بنا دیا گیا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اہم ترین

قوم کو فوج کی آپریشن سندورکی تاریخی فتح پر فخر ہے:منوج سنہا

2025-05-16
پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا‘ جنگ بندی کی تجویز اس نے دی :بھارت
اہم ترین

پاکستان کو نقصان پہنچ رہا تھا ‘ جنگ بندی کی تجویز اسی نے پیش کی :جئے شنکر

2025-05-16
راجوری میں ایل او سی پر در اندازی کی کوشش ناکام، دو ملی ٹنٹ ہلاک، اسلحہ و گولہ بارود برآمد: فوج
اہم ترین

ترال تصادم میںتین مقامی دہشت گرد مارے گئے :پولیس

2025-05-16
کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو
اہم ترین

کشمیر خوبصورت ہے‘ سیاحوں کو واپس لوٹ آنا چاہئے :نائیڈو

2025-05-16
ریاستی درجے کی بحال:’مجھے یقین ہے کہ اب وقت آگیا ہے‘: وزیر اعلی
اہم ترین

وزیر دفاع کے ہمراہ بادامی باغ میں بہادر سپاہیوں سے ملاقات کی: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

2025-05-16
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

۳۵ برسوں میں پہلی بار وادی میں سرگرم دہشت گردوں کی تعداد کم ترین سطح پر پہنچ گئی

2025-05-16
’کیا جوہری ہتھیار پاکستان کے ساتھ محفوظ ہیں؟‘ راجناتھ کی بین الاقوامی مداخلت کی اپیل
اہم ترین

’کیا غیر ذمہ دارپاکستان کے پاس جوہری ہتھیار محفوظ ہیں‘؟

2025-05-16
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
Next Post
جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی: پولیس

راجوری میں آئی ای ڈی برآمد‘ناکارہ بنا دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.