سرینگر /۱۸جنوری
شمالی کشمیر کے سب ضلع ہسپتال سوپور میں بدھ کے روز ایک لاوارث نو زائیدہ بچے کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب سب ضلع ہسپتال سوپور میں ایک نامعلوم خاتون نے بچی کو جنم دیا اور اسے ہسپتال کے واش روم میں چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ واش روم میں نومولود بچی کی لاش برآمد ہونے کے بعد ہسپتال میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور فوری طورپر پولیس جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے وارثین کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی جبکہ اس حوالے سے ایک مقدمہ بھی درج کیا گیا ۔