منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سونہ مرگ میں حالیہ برفانی تودے گر آنے کے بعد زوجیلا ٹنل پر تعمیراتی کام معطل

کام ایک ماہ تک بند رہ سکتا ہے ‘منی مرگ لداخ کی طرف کام جاری ہے :سنگھ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-01-19
in اہم ترین
A A
سونہ مرگ میں حالیہ برفانی تودے گر آنے کے بعد زوجیلا ٹنل پر تعمیراتی کام معطل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر//
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں حال ہی میں برفانی تودے گر آنے کے بعد سرینگر، لیہہ شاہراہ پر تعمیر ہونے والی۱۳کلو میٹر طویل زوجیلا ٹنل پر تعمیراتی کام معطل کام کر دیا گیا ہے ۔
متعلقہ حکام نے بتایا کہ زوجیلا ٹنل پر کشمیر کی طرف اپریل۲۰۲۱میں کام شروع ہوا تھا جو برفانی تودے گر آنے کے بعد پہلی دفعہ رک گیا ہے ۔
وسطی کشمیر کے سونہ مرگ کو لداخ کے منی مرگ کے ساتھ جوڑنے والی اس ٹنل کی تعمیر کا کام میگا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹد (ایم ای آئی ایل) کے ذریعے انجام پا رہا ہے ۔
بتادیں کہ سونہ مرگ علاقے میں۱۲جنوری کو برفانی تودے گر آنے کے نتیجے میں اس کمپنی سے وابستہ کشتواڑ سے تعلق رکھنے والے دو مزدور از جان ہوئے تھے ۔اس کے دو روز بعد بھی دو برفانی تودے گر آئے تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایم ای آئی ایل پروجیکٹ کے سربراہ ہرپال سنگھ نے یو این آئی کو بتایا کہ اس ٹنل پر دس جنوری تک تعمیراتی کام شد ومد سے جاری تھا۔انہوں نے کہا’’برفانی تودے گر آنے کے بعد مزدوروں کے تحفظ کے پیش نظر کشمیر کی طرف اس ٹنل پر کام بند کر دیا گیا ہے ‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ جب سے ہمیں یہ پروجیکٹ دیا گیا تھا تب سے ہم لگاتار اس پر کام کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہم نے کام بند کر دیا ہے اور کام ایک ماہ تک بند رہ سکتا۔انہوں نے کہا’’تاہم ٹنل پر منی مرگ لداخ کی طرف کام جاری و ساری ہے ‘‘۔
سنگھ کا کہنا تھا’’منی مرگ میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات نہیں رہتے ہیں تاہم وہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۳۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور دن کا درجہ حرارت بھی منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ٹنل پر کام جاری ہے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ زوجیلا ٹنل کی تعمیر سے سرینگر ، دراس ، کرگل اور لیہہ علاقوں کے درمیان ہر موسم میں محفوظ کنیکٹیویٹی فراہم ہوگی یہ اسٹریٹجک نقطہ نظر سے بھی بے حد اہمیت کی حامل ہے ۔
اس کی تعمیر سے ان علاقوں کی مجموعی اقتصادی اور سماجی ثقافتی یکجہتی قائم ہوگی جو موسم سرما کے دوران تقریباً چھ مہینے تک شدید برفباری کی وجہ سے ملک کے دوسرے علاقوں سے کٹے رہتے ہیں۔
اس پروجیکٹ کی تعمیر کا کام نومبر۲۰۲۶تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سدھرامیں ہوئے انکاؤنٹر میں مجسٹریل جانچ کرانے کے احکامات

Next Post

سوپور ہسپتال میں نو مولود بچے کی لاش برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
مردہ قرار دی گئی نوزائیدہ بچی تدفین کے ایک گھنٹہ بعد زندہ پائی گئی

سوپور ہسپتال میں نو مولود بچے کی لاش برآمد

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.